کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمگیر وبا کے دوران WhatsApp رابطہ قائم رکھنے میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے
WhatsApp ان لوگوں سے جڑنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کیلئے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اپنے دوستوں اور فیملی کا خیال رکھنے، صحت سے متعلق تازہ ترین آفیشل معلومات سے اپ ٹو ڈیٹ رہنے اور ذمہ داری کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کی خاطر WhatsApp استعمال کرنے کے کچھ طریقے یہ ہیں۔ اگر آپ WhatsApp پر نئے ہیں یا بس معلومات تازہ کرنا چاہتے ہیں تو شروع کرنے کے طریقے کے بارے میں مرحلہ بہ مرحلہ گائیڈ یہ ہے۔
کمیونٹی لیڈرز
اس چیلنج کا سامنا کرتے وقت ہم آپ کو کمیونٹی لیڈرز سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس وقت جب لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں جانیں کہ آپ اپنی کمیونٹی کو مطلع کرنے اور اس سے جڑے رہنے کیلئے WhatsApp کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
کہانیاں
دیکھیں کہ اس مشکل وقت میں لوگ اپنی کمیونٹیز کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے کس طرح WhatsApp استعمال کر رہے ہیں:
پاکستان میں، ایک WhatsApp گروپ نے ملک کے سب سے مصیبت زدہ اور کمزور لوگوں کو مزید غربت کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد کرنے کیلئے 21 ملین روپے اکٹھے کیے:
مضمون یہاں پڑھیں >ناپولی، اٹلی میں ایلیمینٹری اسکولز نے بند ہونے کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھا ہے، فیملیز کو WhatsApp کے ذریعے اسائنمنٹس بھیجے جا رہے ہیں:
مضمون یہاں پڑھیں >ہانگ کانگ میں ایک شخص مقامی کاروباروں کو سپورٹ کرنے کی خاطر کمیونٹی کو متحرک کرنے کیلئے WhatsApp استعمال کر رہا ہے:
مضمون یہاں پڑھیں >اردن میں ملازمت کے مواقع کا بڑھاوا دینے والا ایک پروگرام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ملازمت پانے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے WhatsApp استعمال کر رہا ہے:
مضمون یہاں پڑھیں >ہسپتالوں کی گنجائش کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے پیرس میں طبی پروفیشنلز نے WhatsApp گروپ بنایا:
مضمون یہاں پڑھیں >شام میں موجود پناہ گزینوں کے کیمپس میں اساتذہ WhatsApp پر والدین کے ساتھ ویڈیو اسباق شیئر کر رہے ہیں:
مضمون یہاں پڑھیں >بھارت میں غلامی سے بچ جانے والے اپنے ساتھیوں میں کورونا وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے WhatsApp گروپس استعمال کر رہے ہیں:
مضمون یہاں پڑھیں >فلوریانوپولس، برازیل میں مریض WhatsApp کے ذریعے اپائنٹمنٹس شیڈول کر سکتے ہیں اور سوالات پوچھ سکتے ہیں:
مضمون یہاں پڑھیں >