نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
حفاظت WhatsApp کی اولین ترجیح ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کی کمیونٹی ایک محفوظ مقام ہو جہاں لوگ بامعنی طریقے سے جڑ سکیں۔ نیچے وہ ٹولز اور خصوصیات درج ہیں جو ہم نے آپ کو اور آپ کے ممبرز کو محفوظ رکھنے کیلئے تیار کی ہیں۔
پرائیویسی اور سیکیورٹی ہماری رگ رگ میں موجود ہے، اسی لیے ہم نے کمیونٹیز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو شامل کیا ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن یعنی کہ بھیجی گئی چیزوں کو صرف آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہیں۔ درمیان میں کوئی نہیں ہوتا ہے یہاں تک کہ WhatsApp بھی نہیں۔
اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے بارے میں مزید معلومات۔
اپنا اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کیلئے آپ کو دو قدمی توثیق فعال کرنی ہوگی۔ اگر کوئی فرد مختلف ڈیوائس سے آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں آپ کے نمبر پر بھیجا گیا 6 عدد کا کوڈ اور ساتھ ہی ذاتی شناخت کا نمبر (PIN) درج کرنے کو کہا جائے گا۔ اپنا pin کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اضافی حفاظتی اقدام کے طور پر آپ اپنے فون اور/یا ڈیسک ٹاپ پر اپنی فنگر پرنٹ یا فیس ID سے WhatsApp اکاؤنٹ کو لاک کر سکتے ہیں۔
آپ میسجز کو بھیجے جانے کے 24 گھنٹے، 7 دن یا 90 دن بعد غائب ہونے کیلئے سیٹ کر سکتے ہیں۔ اضافی پرائیویسی کیلئے، آپ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتے ہیں جو وصول کنندہ کے ایک بار کھولنے کے بعد آپ کی WhatsApp چیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ افواہیں، وائرل میسجز اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچنے کیلئے فارورڈ کرنے سے پہلے احتیاط سے کام لیں - خاص طور پر اگر وہ میسج مسلسل بھیجا جا رہا ہو اور اس پر "بہت بار فارورڈ شدہ" کا لیبل موجود ہو۔
آپ مخصوص روابط کو بلاک کر کے ان کی جانب سے میسجز، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول کرنا بند کر سکتے ہیں۔ آپ ایک میسج کو دبائے رکھ کر پریشان کن میسجز اور اکاؤنٹس کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
بطور ایڈمن، آپ کے پاس اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کا اختیار ہے۔ آپ اس پر پابندی لگا سکتے ہیں کہ گروپ کا موضوع، آئکن، اور تفصیل کون تبدیل کر سکتا ہے۔
ایڈمن ان چاہے میسجز کو حذف کر سکتے ہیں یا پریشان کن ممبرز کو کمیونٹی سے نکال سکتے ہیں۔ آپ ضرورت کے مطابق گروپ کو ہٹا بھی سکتے ہیں یا کمیونٹی کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔ نئے ممبرز کو شامل ہونے کی دعوت دیتے وقت اپنے گروپ کا لنک کسی پبلک فورم یا ویب سائٹ پر پوسٹ نہ کریں، اسے صرف اپنے پہچان والے لوگوں کے ساتھ شیئر کریں۔
بطور ممبر، یہ آپ طے کرتے ہیں کہ آپ کو گروپ میں کون شامل کر سکتا ہے۔ اگر آپ اس گروپ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں جس میں آپ کو شامل کیا گیا ہے تو آپ خاموشی کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔ صرف ایڈمن کو پتہ چلے گا۔
ممبر کمیونٹی سے باہر نکلنے کیلئے کمیونٹی سے باہر نکلنے کی خصوصیت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کسی بھی نامناسب یا نقصان دہ مواد کی رپورٹ WhatsApp کو کی جانی چاہیے تاکہ اسے محفوظ رکھنے میں مدد ملے۔ اگر کمیونٹی میں شور بہت زیادہ بڑھ جائے تو ممبرز گروپ کی اطلاعات کو خاموش کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کمیونٹیز پر تحفظ اور پرائیویسی کے متعلق مزید معلومات۔