اپنی ایڈمن ٹیم کو بھرتی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے سب سے زیادہ فعال ممبرز یا ان لوگوں کو دیکھیں جنہیں آپ جانتے ہیں کہ وہ کمیونٹی اور اس کی اقدار کے لیے وہی جذبہ رکھتے ہیں جو آپ کا ہے۔ آپ رضاکاروں کو تلاش کرنے یا نامزد افراد کے بارے میں پوچھنے کے لیے ایک اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ رضاکاروں اور نامزد افراد کی تشخیص کرنے کیلئے اس بات پر غور کریں وہ آپ کے مشن کو کیسے آگے بڑھاتے ہیں، گروپس میں ان کی سرگرمی کیسی ہے، اور یہ کہ ماضی میں ان کے دیگر ممبرز سے بات چیت کا کیسا رویہ رہا ہے۔
دوسرا خیال یہ ہے کہ آپ اس بارے میں سوچیں کہ آپ کے ایڈمنز ایسا کون سا کام کر سکتے ہیں جو آپ نہیں کر سکتے۔ غیر یکساں صلاحیتوں اور خصوصیات والی ٹیم آپ کو اپنے ٹیم ورک اور کارکردگی کو مضبوط بنائے گی۔ ایک ہی وقت میں، ایسے ایڈمنز کو بھرتی کرنے پر غور کریں جو آپ کی کمیونٹی کے متنوع امتزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔ ممبرز کے مختلف نقطہ نظر کی نمائندگی کرنے کی ان کی صلاحیت، حکمت عملی ترتیب دینے اور مواد یا ممبرز کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اپنی ایڈمن ٹیم سے بات چیت کرنا اور نئے ایڈمن شامل کرنے کے معیار سے اتفاق کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ وہ آپ کے موجودہ ایڈمنز کے ہم خیال ہوں۔ زیادہ ایڈمنز کام کے بوجھ کو تقسیم کرنے میں مدد کریں گے، لیکن اس سے پیچیدگی میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی نئے ایڈمنز وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کام کرنے میں آسانی محسوس کریں۔
کمیونٹی ایڈمنز دوسرے ایڈمنز کو ہٹا سکتے ہیں۔ آپ خود کو بھی ہٹا سکتے ہیں، الا یہ کہ آپ کمیونٹی بلڈر ہوں۔ اگر کوئی ایڈمن چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی ٹیم کو مطلع کریں اور مناسب قائم مقامی تلاش کریں۔
آپ کو ایسی صورتحال پیش آ سکتی ہیں جہاں کمیونٹی ممبر ایڈمن کے عہدے پر فائض ہونے سے انکار کر سکتا ہے، یا کوئی ایڈمن اپنے ایڈمن کے عہدے سے استعفا دے سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ان کے انتخاب کا احترام کیا جائے لیکن ان کی تشویشات اور وجوہات کے بارے میں جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنا چاہیے۔