نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
لوگ معلومات تک رسائی حاصل کرنے، ہم خیال افراد کے ساتھ منسلک ہونے، ترغیب حاصل کرنے اور مشترکہ مقصد کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے کمیونٹیز میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنی WhatsApp کمیونٹی کو بڑھانے کیلئے، آپ کو ایک ایسی جگہ بنانی چاہیے جو آپ کے ممبرز کی ضروریات کو پورا کرے اور بامقصد اور گہرے روابط کو فعال کرے۔ معلومات اور مواد کے ابلاغ میں تخلیقی انداز اپنائیں، اور ممبرز کو ایک صحت مند، مثبت اور فعال کمیونٹی میں مشغول ہونے، باہمی تعامل اور تعاون کرنے کی ترغیب دیں۔


"بہت سارے گروپس بنانے اور ایک ہی مقام سے ان کا انتظام کرنے کے قابل ہونا واقعی مزید ذاتی احساس پیدا کرنے اور اپنے ممبرز کے درمیان بامعنیٰ تعلق پیدا کرنے کی سہولت دیتا ہے - جو کہ ہمارا اہم مشن ہے کہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں اور دوستانہ رویے کو فروغ دیں۔"
- Bruna (International Women Berlin)
کمیونٹیز اس وقت پروان چڑھتی ہیں جب ممبرز فعال طور پر شریک ہوتے ہیں۔ بطور ایڈمن آپ اپنے ممبرز کے جڑنے اور انٹریکٹ کرنے کے طریقوں کو متاثر کر سکتے ہیں، ایسا کرنے کیلئے صحیح توازن قائم کریں اور باقاعدگی سے بامقصد گفتگو کریں، ممبرز کو اتنی زیادہ معلومات فراہم نہ کریں کہ وہ اسپام یا نائس بن جائے۔
آئیے آپ کی کمیونٹی کو بڑھانے اور اسے مشغول کرنے کیلئے کچھ آئیڈیا دیکھیں:
ایک خوش آئند اور مثبت کمیونٹی نئے ممبرز کو شامل ہونے کیلئے راغب کرتی ہے اور سبھی کیلئے ایک صحت مند اور معاون ماحول پیدا کرتی ہے۔
اس بارے میں سوچیں کہ آپ نئے ممبرز کا استقبال کیسے کریں گے۔ کمیونٹی یا گروپ ایڈمن کی طرف سے انفرادی طور پر استقبال کرنا بہت حوصلہ افزا ہو سکتا ہے۔ آپ کو کمیونٹی کے مقصد اور اصولوں کے بارے میں معلومات بھی شامل کرنی چاہیے تاکہ انہیں آرام سے اپنی راہ چننے اور اعتماد کے ساتھ شرکت کرنے میں مدد ملے۔
جیسے جیسے مزید ممبرز شامل ہوتے ہیں، آپ کی کمیونٹی اور گروپ ایڈمن ایک جیسی دلچسپیاں رکھنے والے افراد کو جوڑ کر انگیجمنٹ بڑھانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ کسی وقت، یہ نئے جڑے ہوئے ممبرز ممکن ہے آپ کی کمیونٹی کے اندر ایک اور گروپ بنانا چاہیں۔
شرکت کی ترغیب دینے کیلئے، یہ ضروری ہے کہ کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز موجود، دوستانہ اور قابل رسائی ہوں۔ سماجی اور متعامل ہونے سے ممبرز کو آپ کو جاننے اور اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک بار جب آپ یہ اعتماد قائم کر لیتے ہیں تو ممبرز کے لیے سوالات کے ساتھ آپ کے پاس آنے میں راحت محسوس کرنا یا گروپس کی گفتگو میں شرکت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
کچھ ممبرز کو اس بارے میں آئیڈیاز کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ وہ کیا چیز شیئر کریں یا کس کے بارے میں بات کریں۔ آسان، متعلقہ، خلاصے پر مشتمل سوالات پوچھنا جوابات تیار کرنے اور شرکت بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ جب گروپ کے ممبرز جواب دیتے ہیں، تو انہیں براہ راست جواب دیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کی رائے اہمیت کی حامل ہے۔
گروپس میں شور اور مبہم پیغامات کو کم سے کم کریں تاکہ ممبرز کی دلچسپی اور شمولیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اعلانات واضح، متعلقہ اور مناسب وقت پر ہوں۔ گروپس میں گفتگو کو منظم اور موضوع پر رکھنے کے لیے ممبرز کو "جواب دیں" فنکشن استعمال کرنے کی یاد دہانی کرائیں۔
شیئر کیے ہوئے مواد کی قسم آپ کی کمیونٹی کے مقصد پر منحصر ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ آپ کے ممبرز کمیونٹی سے کس فائدے کی توقع کرتے ہیں۔ اگر یہ کسی مقصد کے بارے میں معلومات شیئر کرنا ہے تو اس موضوع پر باقاعدہ مواد قابل قدر ہوگا۔ اگر یہ سماجی مدد کے لیے ہے تو ایڈمنز وسائل یا منسلک ہونے کے مواقع شیئر کر سکتے ہیں۔
اپنی کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز کے ساتھ تخلیقی بنیں۔ ٹیکسٹ، ویڈیوز، تصاویر، وائس نوٹس، GIFs وغیرہ کے ذریعے مختلف فارمیٹس میں مواد شیئر کرنے پر غور کریں۔ طے شدہ گروپ کالز بھی باہمی تعامل کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے اور مسلسل پیغامات سے ایک خوش آئند تبدیلی ہو سکتی ہے۔
یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ گروپس مقصد کیلئے موزوں ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، ہو سکتا ہے وہ اتنے بڑے ہو جائیں کہ ہر کسی کو وہی مواد متعلقہ نہ لگے۔ زیادہ سے زیادہ ہدف پر مرکوز چھوٹے گروپس بنانے سے گہرائی کے ساتھ گفتگو کی جا سکتی ہے اور آپ کو یہ طے کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کون سی معلومات کو مخصوص گروپ تک محدود رکھنا ہے اور کون سی ہر کسی کیلئے نشر کرنا ہے۔
کال لنکس بنانے اور شیئر کرنے کا طریقہ
وائس میسجز بھیجنے کا طریقہ
باقاعدگی سے رائے لینا ایک اچھا عمل ہے۔ اپنے گروپ ایڈمنز کے ساتھ مل کر اپنے ممبرز سے پوچھیں کہ انہیں کس قسم کی معلومات مفید معلوم ہوتی ہے اور کون سی نہیں، اور وہ کون سی معلومات زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اگر شرکت کم ہو رہی ہے تو اس کی وجہ سمجھنا ضروری ہے۔ کیا اس کی وجہ منفی اور توہین آمیز کمنٹس، غلط معلومات کا پھیلنا، یا معلومات کی بہت زیادہ تعداد ہو سکتی ہے؟
کچھ ممبرز ہر چیز پر تبصرہ کرنا اور جواب دینا پسند کرتے ہیں، جب کہ دوسرے ضروری طور پر شرکت کیے بغیر جاری مباحثوں کا مشاہدہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی کمیونٹی خاموش ممبرز کیلئے اب بھی قابل قدر ہے چاہے وہ دوسروں کی طرح فعال نہ ہوں۔
اگر ممبرز فعال طور پر کمیونٹی سے خارج ہو رہے ہیں تو ان سے اس بات کی وجہ معلوم کرنا اچھا ہوگا، لیکن براہ کرم ان کا بھی احترام کریں جو رائے دینا یا مزید انگیج ہونا نہیں چاہتے ہیں۔
باؤنڈریز گائیڈ لائنز فراہم کرتی ہیں اور قابل قبول رویے اور مواد کیلئے حدود مقرر کرتی ہیں۔ غلط معلومات، غنڈہ گردی اور دیگر نقصانات سے نپٹنے اور روک تھام کے طریقے کو سمجھیں۔