مؤثر تاریخ 16 جون، 2025
ان صارفین کیلئے جنہوں نے اپ ڈیٹس ٹیب کیلئے سروس کی ضمنی شرائط سے اتفاق کیا ہے، اُن کیلئے WhatsApp اپ ڈیٹس ٹیب کی ضمنی پرائیویسی پالیسی اس WhatsApp چینلز کی ضمنی پرائیویسی پالیسی کی جگہ لے لیتی ہے، اور یہ آپ کی اپ ڈیٹس ٹیب (اسٹیٹس اور چینلز کا مرکز) کے استعمال کو کور کرتی ہے۔
جب آپ WhatsApp چینلز ("چینلز") استعمال کرتے ہیں تو یہ WhatsApp چینلز کی ضمنی پرائیویسی پالیسی ہمارے معلوماتی طریقوں کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جب ہم "WhatsApp"، "ہمارا"، "ہم" یا "ہمیں" کہتے ہیں تو اس سے ہمارا مطلب WhatsApp LLC ہوتا ہے۔
چینلز کی یہ پرائیویسی پالیسی WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کی تکمیل کرتی ہے، جو ہماری تمام سروسز، بشمول چینلز کے استعمال پر لاگو ہوتی ہے۔ کوئی بھی کیپیٹلائزڈ اصطلاحات جو چینلز کی اس پرائیویسی پالیسی میں استعمال کی گئی ہیں لیکن ان کی وضاحت نہیں کی گئی ہے ان کے معانی وہی ہیں جن کی وضاحت WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں کی گئی ہے۔ چینلز کی اس پرائیویسی پالیسی اور WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کے درمیان کوئی تنازعہ ہونے کی صورت میں، چینلز کی یہ پرائیویسی پالیسی مکمل طور پر چینلز کے آپ کے استعمال کے حوالے سے اور صرف تنازعہ کی حد تک کنٹرول کرے گی۔
WhatsApp چینلز کیلئے سروس کی ضمنی شرائط اور WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز چینلز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔
چینلز کی یہ پرائیویسی پالیسی کس چيز کا احاطہ کرتی ہے؟
چینلز WhatsApp کے اندر ہماری نجی میسجنگ سروس سے الگ ایک اختیاری، یک طرفہ بروڈکاسٹنگ فیچر ہے جو (آپ کو چینل کا "ایڈمن" بناتے ہوئے) آپ کو ایک چینل بنانے کی اجازت دیتا ہے جہاں آپ دوسروں کو ("چینل کا مواد") دیکھنے کیلئے اپ ڈیٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ چینل کے مواد کو دیکھ اور ان کے ساتھ تعامل بھی کر سکتے ہیں اور بطور فالوور ("فالوور") مخصوص چینلز کو فالو کر سکتے ہیں۔ غیر فالوورز ("ناظرین") بھی چینل کے مواد کو دیکھ اور اس کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
چینلز عوامی ہیں، یعنی کوئی بھی آپ کے چینل کو دریافت کر سکتا ہے، فالو کر سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے۔ چینلز کی عوامی نوعیت اور ناظرین کے لامحدود سائز کو دیکھتے ہوئے، چینل کا مواد کسی بھی صارف کو اور WhatsApp کے ذریعے نظر آئے گا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ چینل کا کنٹنٹ اس معلومات میں سے ہے جسے WhatsApp چینلز کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کیلئے جمع کرتا ہے، جیسا کہ چینلز کی اس پرائیویسی پالیسی، ضمنی شرائط اور WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز میں مزید بیان کیا گیا ہے۔
چینل سبسکرپشنز ایسے چینلز ہوتے ہیں جو فیس کے عوض سبسکرائب کرنے کا آپشن فراہم کرتے ہیں، تاکہ صارفین کو چینل کا وہ کنٹنٹ موصول ہو جو صرف سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہوتا ہے ("چینل سبسکرپشنز اپ ڈیٹس")۔ اگر آپ کسی چینل کو سبسکرائب کرتے ہیں تو چینل سبسکرپشنز کی سروس کی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔
اہم بات یہ ہے کہ WhatsApp چینلز کا آپ کا استعمال WhatsApp کے آپ کے ذاتی میسجز کی پرائیویسی پر اثرانداز نہیں ہوتا، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہتے ہیں جیسا کہ WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گيا ہے۔
مستقبل میں، ہم چینلز کے اضافی فیچرز متعارف کروا سکتے ہیں، جیسے چینلز اور چینل کے مواد کو تلاش کرنے کے نئے طریقے، چینلز کیلئے اضافی ناظرین اور پرائیویسی کی سیٹنگز اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چینلز۔ اگر آپ اس سے پہلے سے ہی چینلز استعمال کر رہے ہیں جب ہم فیچرز اور سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو ہم آپ کو مناسب طور پر اس طرح کے فیچرز کے بارے میں مطلع کریں گے۔
معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں
WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی اس معلومات کی وضاحت کرتی ہے جو ہم اپنی سروسز سے جمع کرتے ہیں۔ جب آپ چینلز استعمال کرتے ہیں تو ہم درج ذیل کو بھی جمع کرتے ہیں:
چینل ایڈمنز سے اور ان کے بارے میں معلومات
- چینل بنانے کی معلومات۔ چینل بنانے کیلئے، ایڈمنز کو چینل کے نام سمیت، بنیادی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔ ایڈمنز دیگر معلومات شامل کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، جیسے کہ چینل کے ایڈمن کا ایک منفرد نام، آئیکن، تصویر، تفصیل یا فریق ثالث کی سائٹس کے لنکس۔
- چینل کی اپ ڈیٹس۔ چینلز عوامی ہوتے ہیں، اس لیے ہم چینل کا وہ کنٹنٹ اور چینل سبسکرپشن کی وہ اپ ڈیٹس جمع کرتے ہیں جنہیں ایڈمنز بناتے یا شیئر کرتے ہیں، جیسے کہ ٹیکسٹ، ویڈیوز، فوٹوز، تصاویر، دستاویزات، لنکس، gifs، اسٹیکرز، آڈیو کنٹنٹ یا ان کے چینل میں موجود دیگر اقسام کا کنٹنٹ جنہیں لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
ناظر اور فالوور کی معلومات
- فالوورز، ناظرین اور کنکشنز۔ ہم فالوورز اور ناظرین کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے کہ ان کے رد عمل، زبان کے انتخاب اور وہ چینلز جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔
چینلز کے تمام صارفین کے بارے میں معلومات
- استعمال اور لاگ کی معلومات۔ ہم چینلز پر آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے سروس سے متعلق معلومات، ڈائگناسٹک اور کارکردگی کی معلومات۔ جب آپ چینلز استعمال کرتے ہیں تو ہم چینلز پر آپ کی سرگرمی اور اس کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتے ہیں، بشمول کنٹنٹ کی وہ اقسام جنہیں آپ دیکھتے اور سبسکرائب کرتے ہیں اور آپ اس کے ساتھ کیسے انٹریکٹ کرتے ہیں؛ چینلز، چینل کے کنٹنٹ اور چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس اور فالوورز، سبسکرائبرز اور ناظرین کے ردعمل کے متعلق میٹا ڈیٹا؛ چینلز کی وہ خصوصیات جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں اور آپ انہیں کیسے استعمال کرتے ہیں اور چینلز پر آپ کی سرگرمیوں کا وقت، تعدد اور دورانیہ۔
- صارف کی رپورٹس۔ صارفین یا تھرڈ پارٹیز آپ کے چینل یا مخصوص چینل کے کنٹنٹ یا چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس کے متعلق ہمیں رپورٹ کر سکتی ہیں - مثلاً، ہماری شرائط یا پالیسیوں یا مقامی قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنا۔ جب کوئی رپورٹ کی جاتی ہے تو ہم رپورٹ کرنے والے فریق اور رپورٹ کیے گئے صارف/صارفین (مثلاً، چینل کے ایڈمن) کے بارے میں معلومات اور ایسی دیگر معلومات جمع کرتے ہیں جن سے رپورٹ کی چھان بین میں ہمیں مدد مل سکتی ہو، جیسے کہ متعلقہ چینلز یا چینل کا کنٹنٹ، چینلز پر صارف کے انٹریکشنز اور سرگرمی اور دیگر معلومات، جیسے چینل کو خاموش کرنے والے فالوورز کی تعداد اور صارف کی دیگر رپورٹس یا نفاذ کی کارروائیاں۔ مزید معلومات کیلئے ہماری WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز اور تحفظ اور سیکیورٹی کی جدید خصوصیات ملاحظہ کریں۔
چینل سبسکرپشنز سے متعلق معلومات
- سبسکرپشنز کیلئے ایڈمن کی معلومات۔ چینل سبسکرپشنز کیلئے، جب ایڈمنز اپنے چینل کی سبسکرپشن کو سیٹ اپ کرتے ہیں اور ان کو مینج کرتے ہیں تو ہم اضافی معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے کہ سبسکرپشن کی قیمتوں کا تعین، بلنگ اور تجدید کی مدتیں، منسوخیاں اور برخاستگیاں، اور ادائیگی کے طریقے۔
- سبسکرائبر کی معلومات۔ اگر آپ کسی چینل کو سبسکرائب کرتے ہیں تو ہم آپ نے کن چینلز کو سبسکرائب کر رکھا ہے، تاریخ آغاز اور تجدید کی شرائط جیسی معلومات جمع کرتے ہیں۔
- سبسکرپشن کی پیمنٹ کی معلومات۔ اگر آپ کسی چینل کو سبسکرائب کرتے ہیں تو ہم آپ کی پیمنٹ کا طریقہ اور ٹرانزیکشن کی رقم جیسی معلومات بھی جمع کرتے ہیں۔ ہم متعدد تھرڈ پارٹی پیمنٹ کے فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرتے ہیں جیسے کہ Apple App Store یا Google Play، جو ہمیں آپ کی ٹرانزیکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ کی پیمنٹ کو پراسس کیا جائے اور آپ کی سبسکرپشنز کو مینج کیا جائے۔
ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں
ہم جمع کردہ معلومات کو درج ذیل اضافی طریقوں سے استعمال کرتے ہیں:
- چینلز فراہم کرنا۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال چینلز کو چلانے، فراہم کرنے اور بہتر بنانے کیلئے کرتے ہیں۔ مثلاً، ہم اس معلومات کا استعمال آپ کو چینلز بنانے، انہیں فالو کرنے یا ان کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کر سکتے ہيں، تاکہ ہمیں چینلز کے اضافی فیچرز فراہم کرنے یا تیار کرنے میں مدد مل سکے یا ہم اس معلومات کا استعمال چینلز پر آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے کر سکتے ہیں جیسے کہ آپ کو ان چینلز کو دکھانے یا تجویز کرنے کیلئے جو آپ کے ملک یا مقامی زبان میں موجود ہیں۔
- چینلز کے استعمال کو سمجھنا۔ ہم معلومات کا استعمال چینلز کی اثر انگیزی، کارکردگی، معتبریت اور کار گزاری کی پیمائش اور تجزیہ کرنے کیلئے کرتے ہیں، تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ لوگ کس طرح چینلز کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور یہ تعین کر سکیں کہ ہم اپنی سروسز کو کیسے تیار کر سکتے ہیں اور انہيں بہتر بنا سکتے ہیں۔
- تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کیلئے۔ ہم (چینل کے کنٹنٹ اور چینلز میں آپ کی سرگرمی سمیت) اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے، بشمول نقصان دہ طرز عمل سے نمٹنے؛ صارفین کو برے یا نقصان دہ تجربات سے بچانے، مشتبہ سرگرمی یا ہماری شرائط اور پالیسیوں بشمول ہماری WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور ان کی چھان بین کرنے اور یہ یقینی بنانے کیلئے کرتے ہيں کہ ہماری سروسز، بشمول چینلز کا استعمال قانونی طور پر کیا جا رہا ہے۔
ہم چینل سبسکرپشنز کیلئے معلومات کا استعمال کس طرح کرتے ہیں
اگر آپ چینل سبسکرپشنز استعمال کرتے ہیں، خواہ بطور ایڈمن یا سبسکرائبر، تو ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال چینل کی سبسکرپشنز فراہم کرنے اور ان کو مینج کرنے کیلئے بھی کرتے ہیں، جن میں سبسکرپشنز شروع کرنا، تجدید کرنا اور ختم کرنا؛ پیمنٹس اور ادائیگیوں کو مینج کرنا؛ اور سبسکرائبرز کو چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس دستیاب کرانا شامل ہیں۔
معلومات کو کس طرح شیئر کیا جاتا ہے
چینلز کی معلومات درج ذیل طریقوں سے شیئر کی جاتی ہیں:
- عوامی معلومات۔ یاد رکھیں کہ چینل کا کنٹنٹ، چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس اور چینلز پر ایڈمنز کے ذریعے شیئر کردہ معلومات عوامی ہوتی ہیں اور دوسروں کیلئے دستیاب ہوتی ہیں، جو کہ آڈیئنس، سبسکرپشن یا پرائیویسی سے متعلق کسی بھی طرح کی سیٹنگز کے تابع ہوتی ہیں۔ آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کوئی بھی شخص چینل کے کنٹنٹ اور چینلز پر ہونے والے انٹریکشنز کے اسکرین شاٹس کیپچر کر سکتا ہے یا ان کی ریکارڈنگ کر سکتا ہے اور انہیں WhatsApp پر یا کسی اور کو بھیج سکتا ہے یا انہیں ہماری سروسز سے باہر شیئر، ایکسپورٹ یا اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
- فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان اور Meta کی کمپنیاں۔ ہم چینلز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، سپورٹ کرنے میں اپنی مدد کیلئے فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان اور دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم Meta کی کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں تاکہ ہمیں چینلز اور ہماری سروسز کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے، بشمول پتہ لگانے اور پیمائش کے ٹولز کا استعمال جو درجہ بندی کرنے والوں، مواد اور طرز عمل کے سگنلز، انسانی جائزے اور صارف کی رپورٹس کے امتزاج سے فائدہ اٹھاتے ہیں—تاکہ ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد یا چینلز کے استعمال کا مستعدی کے ساتھ اور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پتہ لگایا جا سکے۔ جب ہم فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان اور دیگر Meta کمپنیوں سے اس حیثیت سے معلومات شیئر کرتے ہیں تو ہم یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو ہماری جانب سے ہماری ہدایات اور شرائط کے مطابق استعمال کریں۔
- اکاؤنٹس سنٹر۔ اگر آپ نے اپنا WhatsApp اکاؤنٹ اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کیا ہے تو آپ کی معلومات کس طرح شیئر کی جائے گی اس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہاں دیکھیں۔
سبسکرپشن سے متعلق معلومات درج ذیل طریقے سے شیئر کی جاتی ہے:
- پیمنٹ کے فراہم کنندگان۔ جب آپ کسی چینل کی سبسکرپشن لیتے ہیں تو ہم پیمنٹس اور ٹرانزیکشنز کے پراسس کیلئے Google Play Store اور Apple App Store سمیت فریق ثالث پیمنٹ کے فراہم کنندہ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم ان فریق ثالث پیمنٹ کے فراہم کنندہ کے ساتھ معلومات شیئر کرتے ہیں، جیسے کہ توثیق اور ٹرانزیکشنز سے متعلق معلومات۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم پیمنٹ کے فراہم کنندہ کی سروسز استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ان سروسز کا استعمال کرنے پر ان کی شرائط اور پرائیویسی پالیسیاں لاگو ہوں گی۔
آپ کی معلومات کو مینج کرنا اور اسے برقرار رکھنا
آپ WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں دی گئی ہماری اِن ایپ سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چینلز کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اسے مینج یا پورٹ کر سکتے ہیں۔
- اپنے عوامی چینل کے کنٹنٹ، چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس، چینل کی معلومات اور چینل سبسکرپشن کی معلومات کو برقرار رکھنا۔ چینلز فراہم کرنے کی عام مدت میں، ہم چینل کے کنٹنٹ اور چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس کو اپنے سرورز پر 30 دنوں تک اسٹور کر کے رکھتے ہیں، جو کہ تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کے مقاصد سے مشروط ہوتا ہے یا دیگر قانونی یا تعمیل کی ذمہ داریوں کے مقاصد سے جن کیلئے زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ چینل کا کنٹنٹ اور چینل سبسکرپشن کی اپ ڈیٹس ناظرین، فالوورز یا سبسکرائبرز کی ڈیوائسز پر زیادہ عرصے تک موجود رہ سکتی ہیں، حالانکہ ہم چینل کی اپ ڈیٹس کے تیزی سے غائب ہونے کے اختیارات فراہم کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر 7 دن یا 24 گھنٹے کے بعد اگر ایڈمنز اس کا انتخاب کرتے ہيں۔ چینلز کی اس پرائیویسی پالیسی اور WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں نشاندہی کردہ مقاصد کیلئے جب تک ضروری ہوتا ہے تب تک ہم چینلز کی اور چینل سبسکرپشن کی دیگر معلومات کو اسٹور کرتے ہیں، بشمول چینلز فراہم کرنے یا دیگر جائز مقاصد کیلئے، جیسے قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے، ہماری شرائط اور پالیسیوں کے نفاذ اور ان کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے یا اپنے حقوق، املاک اور صارفین کا تحفظ یا دفاع کرنے کیلئے۔ اسٹور کرنے کی مدّت کا تعین ہر ایک کیس کی مختلف بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معلومات کی نوعیت، اس کو جمع اور پراسس کرنے کی وجہ، متعلقہ قانونی یا آپریشنل برقراری کی ضروریات اور قانونی ذمہ داریوں جیسے عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔
- اپنا چینل حذف کرنا۔ اگر آپ ایڈمن ہیں تو اپنے چینل کو حذف کرنے سے آپ کی ایپ میں موجود اپ ڈیٹس کے ٹیب سے چینل اور چینل کے کنٹنٹ کو ہٹا دیا جاتا ہے جس کے بعد دیگر صارفین چینلز کے ذریعے اس تک رسائی نہیں کر سکتے۔ ہمارے سرورز پر آپ کے چینلز کی معلومات اور چینل سبسکرپشن کی معلومات کو حذف کرنے میں 90 دنوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ ہم قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل، ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزیوں یا نقصان سے بچاؤ کی کوششوں جیسی چیزوں کیلئے حسب ضرورت آپ کی کچھ معلومات کو برقرار بھی رکھ سکتے ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ جب آپ اپنے چینل کو حذف کرتے ہیں تو اس سے دیگر صارفین کے پاس موجود معلومات اور کنٹنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، جیسے کہ چینل کے کنٹنٹ کی کاپی جسے مقامی طور پر ان کی ڈیوائس پر محفوظ کیا گیا ہو یا جسے دوسرے صارفین کو فارورڈ کر دیا گیا ہو یا ہماری سروسز سے باہر شیئر کیا گیا ہو۔
- چینل کے کنٹنٹ کو ہٹانا۔ چینل کے ایڈمنز پوسٹ کرنے کے 30 دن بعد تک چینل کے مواد کو ہٹا سکتے ہیں۔
آپ ہمارے ڈیٹا کو حذف کرنے اور برقرار رکھنے کے طریقوں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے طریقوں کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں۔
ہماری پالیسی میں اپ ڈیٹس
ہم اس چینلز کی پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کر سکتے یا اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مناسب طور پر ترامیم یا اپ ڈیٹس کے نوٹس فراہم کریں گے اور بالائی حصے میں مؤثر تاریخ اپ ڈیٹ کریں گے۔ براہ مہربانی وقتاً فوقتاً ہماری چینلز کی پرائیویسی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں۔