پہلے دن سے، ہم نے WhatsApp کو آپ کی مدد کرنے کیلئے بنایا تاکہ آپ دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں، قدرتی آفات کے دوران اہم معلومات شیئر کرسکیں، جدا خاندانوں کے ساتھ پھر سے منسلک ہو سکیں، یا ایک بہتر زندگی تلاش کر سکیں۔ آپ کے کچھ انتہائی ذاتی لمحات WhatsApp کے ذریعے شیئر ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہم نے اپنی ایپ میں شروع سے آخر تک مرموز کاری کی خصوصیت بنائی ہے۔ شروع سے آخر تک مرموز ہونے پر آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، صوتی پیغامات، دستاویزات اور کالز غلط ہاتھوں میں جانے سے بچے رہتے ہیں۔
WhatsApp کی شروع سے آخر تک مرموز کاری اس وقت استعمال ہوتی ہے جب آپ کسی دوسرے شخص کو WhatsApp Messenger کے ذریعے پیغام بھیجتے ہیں۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری یقینی بناتی ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور اس شخص کے علاوہ کوئی بھی پڑھ یا سن نہیں سکتا جس سے آپ بات چیت کر رہے ہیں، یہاں تک کہ WhatsApp بھی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شروع سے آخر تک مرموز کاری کی وجہ سے، آپ کے پیغامات ایک لاک کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں، اور ان کو ان لاک کرنے اور پڑھنے کے لیے درکار خصوصی کلید صرف موصول کنندہ اور آپ کے پاس ہی موجود ہوتی ہے۔ یہ سب خودکار طور پر ہوتا ہے: اپنے پیغامات کو محفوظ کرنے کے لیے ترتیبات کو آن کرنے یا کوئی خاص خفیہ چیٹس سیٹ اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
WhatsApp پر ہر پیغام سگنل اینکرپشن کے اسی پروٹوکول کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے جو پیغامات کو آپ کے آلے سے بھیجے جانے سے قبل محفوظ کرتا ہے۔ جب آپ کسی WhatsApp کاروباری اکاؤنٹ پر پیغام بھیجتے ہیں تو آپ کا پیغام کاروبار کی منتخب کردہ منزل تک محفوظ طریقے سے پہنچایا جاتا ہے۔
WhatsApp ایسے کاروباروں کے ساتھ چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ تصور کرتا ہے جو WhatsApp Business ایپ کا استعمال کرتے ہیں یا کسٹمر کے پیغامات کا خود ہی نظم اور انہیں اسٹور کرتے ہیں۔ جب پیغام موصول ہوتا ہے تو اس پر کاروبار کی رازداری کے اپنے طریقہ کار کا اطلاق ہو گا۔ کاروبار پیغام پر کارروائی کرنے اور اس کا جواب دینے کے لیے کئی ملازمین یا یہاں تک کہ دیگر وینڈرز کو بھی متعین کر سکتا ہے۔
کچھ کاروبار 1 پیغامات کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے اور صارفین کو جواب دینے کے لیے WhatsApp کی پیرنٹ کمپنی Meta کا انتخاب کر سکیں گے۔ آپ کبھی بھی اس کاروبار سے اس کی پرائیویسی کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
چنندہ ممالک میں دستیاب 'WhatsApp پر پیمنٹس' خصوصیت سے آپ بینک اکاؤنٹس کے بیچ پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کارڈ اور بینک نمبرز مرموز حالت میں اور انتہائی محفوظ نیٹ ورک پر اسٹور کیے جاتے ہیں۔ تاہم، چونکہ مالیاتی ادارے ان پیمنٹس سے متعلق معلومات موصول کیے بغیر ٹرانزیکشنز پر کارروائی نہیں کر سکتے لہذا یہ پیمنٹس شروع سے آخر تک مرموز نہیں ہوتی ہیں۔
WhatsApp یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ آپ کو معلوم رہے کہ آپ کے پیغامات کا نظم کس طرح ہو رہا ہے۔ اگر آپ کسی شخص یا کاروبار سے پیغامات وصول نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ انہیں کبھی بھی چیٹ سے براہ راست بلاک کر سکتے ہیں یا انہیں اپنے روابط کی فہرست سے حذف کر سکتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ یہ جانیں کہ آپ کے پیغامات کو کس طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے اور آپ کے پاس اپنے لیے درست فیصلے کرنے کے لیے اختیارات موجود ہیں۔
WhatsApp کالنگ آپ کو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ نجی طور پر گفتگو کرنے کی سہولت دیتی ہے، بھلے ہی وہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔
شروع سے آخر تک مرموز پیغامات ڈیلیور ہونے کے بعد آپ کے آلے میں اسٹور ہوتے ہیں نہ کہ WhatsApp سرورز پر۔
WhatsApp میں آپ خود یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ جو کالز کرتے ہیں اور پیغامات بھیجتے ہیں وہ شروع سے آخر تک مرموز ہیں۔ بس براہ راست چیٹ یا رابطے کی معلومات یا کاروبار کی معلومات میں مرموزکاری کا انڈیکیٹر تلاش کریں۔
WhatsApp کی شروع سے آخر تک مرموز کاری کے بارے میں ایک تفصیلی ٹیکنیکل وضاحت پڑھیں، جسے Open Whisper Systems کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
ریگولر سیکیورٹی اپ ڈیٹس کیلئے سیکیورٹی کی تجاویز چیک کریں۔
1 2021 میں۔