آپ کی رازداری ہماری ترجیح ہے۔ پرائیویٹ طور پر میسج کریں۔
ہمارا مقصد ایک آسان اور نجی پروڈکٹ بنا کر دنیا کو نجی طور پر جوڑنا ہے۔ چاہے آپ اپنے دوستوں یا فیملی کو ذاتی پیغام بھیج رہے ہوں، یا کسی کاروبار کو ٹیکسٹ بھیج رہے ہوں، آپ کی بات چیت محفوظ ہوتی ہیں اور آپ کو کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔
آپ کی رازداری خودکار ہے
اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن
شروع سے آخر تک مرموز چیٹس میں ہونے والی گفتگوؤں پر واضح طور پر ایک سنہرے رنگ کے پیغام کا لیبل لگا ہوتا ہے؛ یہ پیغامات اور کالیں آپ کے مابین ہی رہتی ہیں، اور کوئی بھی اس کے مواد کو پڑھ یا سن نہیں سکتا، حتی کہ WhatsApp بھی نہیں۔
پیغامات آپ کی ڈیوائس میں اسٹور ہوتے ہیں
آپ کے پیغامات آپ ہی کے پاس ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے پیغامات آپ کے فون میں اسٹور ہوتے ہیں اور ہم انہیں مشتہرین کے ساتھ شیئر نہیں کرتے ہیں۔
آپ اپنی رازداری کو خود کنٹرول کرتے ہیں
WhatsApp آپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو سمجھنا اور حسب منشاء بنانا آسان بناتا ہے۔
ایک بار دیکھیں
تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہو جائیں گی۔
دو قدمی توثیق
اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان ہونے پر اضافی سیکیورٹی شامل کریں۔
پڑھے ہونے کی رسیدیں
منتخب کریں کہ آیا روابط یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے ان کے پیغامات پڑھ لیے ہیں۔
آخری بار دیکھا گیا
منتخب کریں کہ آپ نے آخری بار WhatsApp کب کھولا یہ کون دیکھ سکتا ہے: صرف آپ کے روابط، سبھی یا کوئی نہیں۔
آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے
WhatsApp آپ کو معلومات کی بنیاد پر فیصلے لینے اور آپ کی بات چیت محفوظ اور سیکیور رکھنے میں مدد کرنے کیلئے بہت سے ٹولز، خصوصیات اور وسائل فراہم کرتا ہے۔
درج ذیل کام کرنے کا طریقہ جانیں:
Android | iPhone پر اپنی پرائیویسی کی خصوصیات کو حسبِ منشاء بنائیں
ڈیٹا کی شفافیت
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کون سی معلومات نجی رہتی ہیں اور ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے اور اپنی پیرنٹ کمپنی Meta کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ ہم جو معلومات شیئر کرتے ہیں وہ ہمیں صارفین کیلئے بہترین تجربہ فراہم کرنے اور سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ بالکل اپ ٹو ڈیٹ اور درست معلومات کیلئے، ہماری پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔