دوستوں کے ساتھ ملاقات طے کرنے سے لے کر گروپ چیٹ میں شیئر کرنے کیلئے تصاویر بنانے تک، Meta AI ہر کام کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے — وہ بھی یہ سب WhatsApp کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کے ساتھ۔
ہو سکتا ہے فیچرز تمام صارفین کیلئے دستیاب نہ ہوں۔ دستیابی کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔
Meta AI سے مدد حاصل کریں، چاہے آپ کو ٹیکسٹ پسند ہو یا آواز—چاہے وہ ریاضی کا مسئلہ حل کرنا ہو، تصویر میں ترمیم کرنا ہو یا ایسا ریسٹورنٹ تلاش کرنا ہو جس پر گروپ چیٹ کے تمام افراد متفق ہوں۔
Meta AI کی مدد سے اپنی تصاویر میں ترمیم کریں یا AI کی جنریٹ کردہ نئی تصاویر بنائیں جنہیں آپ اپنے گروپ کے آئیکن کے طور پر، ویڈیو کال کے بیک گراؤنڈ میں سیٹ کرنے، یا چیٹ میں بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
جب بغیر پڑھے ہوئے میسجز جمع ہونے لگیں، تو Meta AI ان کا خلاصہ تیزی سے تیار کر سکتا ہے تاکہ آپ فوراً گفتگو میں واپس آ سکیں۔ پرائیویٹ پراسیسنگ ٹیکنالوجی کی بدولت Meta AI آپ کے میسجز کو اس طرح پراسس کرتا ہے کہ Meta یا WhatsApp انہیں پڑھ نہیں سکتے۔
آپ اس بات پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں کہ آپ WhatsApp میں دستیاب AI تجربات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، آپ کے ذاتی میسجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ رہتے ہیں۔ جو فیچرز آپ کے ذاتی میسجز استعمال کرتے ہیں، ان کیلئے پرائیویٹ پراسسنگ ٹیکنالوجی Meta AI کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ جواب کو اس طرح جنریٹ کرتا ہے کہ Meta یا WhatsApp آپ کے میسجز کو پڑھ نہ سکیں۔
Meta AI مدد کیلئے تیار ہے، اور اسے استعمال کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں—چاہے آپ چیٹ میں ہی پوچھیں یا WhatsApp میں دوسرے AI تجربات کو ایکسپلور کریں۔
سیکھنے، بنانے اور ایکسپلور کرنے کیلئے Meta AI سے چیٹ کریں۔ اپنی اگلی تعطیلات کی جگہ تلاش کرنے سے لے کر بالکل مناسب الفاظ میں میسج لکھنے تک، Meta AI آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
Meta AI کا استعمال کریں اور جو کچھ آپ تصور کر سکتے ہیں اسے بنائیں، اپنی سیلفی اپلوڈ کریں، خود کو کسی بھی منظر میں سوچیں اور نتائج اپنے گروپ چیٹ میں شیئر کریں۔
اپنی تصویر کو بالکل ویسا بنائیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔ Meta AI سے کہیں کہ نیا بیک گراؤنڈ ڈالے، کسی شے کو ہٹائے، اسے تصویر کشی میں بدلے، اور بھی بہت کچھ کرے۔
چاہے آپ نے کسی پودے کی تصویر کھینچی ہو جسے آپ نہیں پہچانتے یا ریاضی کے کسی مسئلے کو سمجھنے میں مدد چاہیے، Meta AI استعمال کریں اور اپنی تصویروں میں موجود چیزوں کے بارے میں جانیں۔