مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں

آخری ترمیم: جنوری 04، 2021 (محفوظ شدہ ورژنز)

WhatsApp کی سروس کی شرائط

اگر آپ یورپی خطے میں نہیں رہتے ہیں تو WhatsApp LLC آپ کو اس سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت WhatsApp فراہم کرتی ہے۔

WhatsApp معاہدے کے خلاصے اور معلومات جو ہمیں یورپی الیکٹرانک مواصلاتی کوڈ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں، کیلئے ⁧⁩یہاں⁧⁩ کلک کریں۔

اپنی ایپس، سروسز، فیچرز، سافٹ ویئر یا ویب سائٹ کے ذریعے ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے (جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گيا ہے) ہمیں ہماری سروس کی شرائط ("شرائط") پر آپ کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ یورپی اقتصادی علاقے کے کسی ملک یا خطے میں رہتے ہيں (جس میں یورپی یونین شامل ہے)، اور کسی دوسرے شامل ملک یا خطہ میں، (جسے اجتماعی طور پر "⁦⁧⁩⁩یورپی خطہ⁦⁧⁩⁩") کہا جاتا ہے تو WhatsApp Ireland Limited ("WhatsApp،" "ہمارا،" "ہم،" یا "ہمیں") آپ کو ذیل میں بیان کردہ سروسز فراہم کرتی ہے ("سروسز")۔ اگر آپ ⁦⁩یورپی خطے⁦⁩ کے سوا کسی دوسرے ملک یا خطے میں رہتے ہيں تو WhatsApp LLC آپ کو ان ⁦⁩سروس کی شرائط⁦⁩ اور ⁦⁩رازداری کی پالیسی⁦⁩ کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔

اوپر واپس جائیں

⁧⁩ہماری سروسز کے بارے میں

  • رازداری اور سکیورٹی کے اصول۔ جب سے ہم نے WhatsApp شروع کی ہے، تب سے ہم نے مضبوط رازداری اور حفاظتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سروسز تشکیل دی ہیں۔
  • ⁦⁩آپ کو دوسرے لوگوں سے جوڑنا⁦⁩. ہم میسجز، وائس اور ویڈیو کالز، تصاویر اور ویڈیو بھیجنے، اپنا اسٹیٹس دکھانے، اور جب آپ چاہیں دوسروں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ذریعے آپ کو دوسرے WhatsApp صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کے طریقے فراہم کرتے ہیں اور ہمیشہ ان طریقوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ WhatsApp شراکت داروں، سروس فراہم کنندگان اور ملحقہ کمپنیوں کے ساتھ کام کرتی ہے تاکہ آپ کو ان کی سروسز سے جڑنے کے طریقے فراہم کرنے میں وہ ہماری مدد کر سکیں۔
  • ⁦⁩کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت کرنا⁩۔ ہم آپ کیلئے اور کاروباری اداروں اور دیگر تنظیموں کیلئے ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے جیسے آرڈر، ٹرانزیکشن اور اپائنٹمنٹ سے متعلق معلومات، ڈیلیوری اور شپنگ کی اطلاعات، پراڈکٹ اور سروس اپ ڈیٹس اور مارکیٹنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے طریقے فراہم کرتے ہیں اور ہمیشہ ان طریقوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہيں۔ ہم کاروباری اداروں اور دیگر تنظیموں کو مخصوص فیچرز اور سروسز فراہم کرتے ہيں جیسے ہماری سروسز کے ان کے استعمال سے متعلق انہیں اعدادوشمار فراہم کرنا۔
  • ⁦⁩حفاظت، سکیورٹی، اور سالمیت⁦⁩۔ ہم اپنی سروسز کے تحفظ، سکیورٹی اور سالمیت کی حفاظت کیلئے کام کرتے ہیں۔ اس میں بدزبان لوگوں اور ہماری شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمی سے مناسب طریقے سے نمٹنا شامل ہے۔ ہم دوسروں کے ساتھ نقصان دہ سلوک سمیت اپنی سروسز کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ اگر ہمیں اس قسم کے لوگوں یا سرگرمی کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو ہم مناسب کارروائی کریں گے، جس میں ایسے لوگوں کو ہٹانا یا سرگرمی کو منقطع کرنا یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنا شامل ہیں۔ لوگوں کو اس طرح سے ہٹانا ذیل کے "⁦برخاستگی⁦⁩" کے سیکشن کے مطابق ہوگا۔
  • ⁦⁩ہماری سروسز تک رسائی کا اختیار دینا⁦⁩۔ اپنی عالمی سروسز کو چلانے کیلئے، ہمیں اپنے دنیا بھر کے ڈیٹا سینٹرز اور سسٹمز میں مواد اور معلومات کو اسٹور اور تقسیم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بشمول آپ کے رہائش کے ملک کے باہر۔ ہماری سروسز کو فراہم کرنے کیلئے اس عالمی انفراسٹرکچر کا استعمال ضروری اور لازمی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ انفراسٹرکچر ہماری سروس کے فراہم کنندگان بشمول ملحقہ کمپنیوں کی ملکیت ہو یا ان کے ذریعے چلایا جا رہا ہو۔

ہنگامی سروسز تک رسائی حاصل نہیں ہے: ہماری سروسز اور آپ کے موبائل فون اور فکسڈ لائن ٹیلیفون اور SMS سروسز کے درمیان اہم فرق موجود ہیں۔ ہماری سروسز ایمرجنسی سروسز یا ایمرجنسی سروسز فراہم کنندگان تک رسائی فراہم نہيں کرتی ہیں، بشمول پولیس، فائر ڈپارٹمنٹس، یا ہسپتال، یا بصورت دیگر عوامی تحفظ کے جواب دینے والے مقامات سے نہیں جوڑتی ہیں۔ آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ آپ اپنے متعلقہ ہنگامی سروسز کے فراہم کنندگان سے موبائل فون، فکسڈ لائن ٹیلی فون یا دیگر سروسز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہوں۔

⁦⁩رجسٹریشن⁦⁩۔ آپ کو لازمی طور پر درست معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنا ہوگا، اپنا موجودہ موبائل فون نمبر فراہم کر کے، اور اگر آپ اسے تبدیل کرتے ہيں، تو ہمارے درون ایپ نمبر تبدیلی کے فیچر کا استعمال کر کے اپنا موبائل فون نمبر اپ ڈیٹ کریں۔ ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنے کیلئے آپ (ہماری طرف سے یا ہمارے فریق ثالث فراہم کنندگان کی طرف سے) کوڈز کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات یا فون کالز موصول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

⁦⁩ایڈریس بُک⁦⁩۔ آپ رابطہ اپ لوڈ کریں فیچر کا استعمال کر سکتے ہيں، اور اگر قابل اطلاق قوانین کے ذریعے اجازت ہو، تو آپ مستقل بنیاد پر اپنی موبائل ایڈریس بک میں موجود فون نمبرز ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، بشمول ہماری سروسز کا استعمال کرنے والوں کے اور آپ کے دیگر روابط کے۔ ⁧⁩یہاں⁧⁩ ہمارے رابطہ اپ لوڈ کریں فیچر کے متعلق مزید جانیں۔

⁦⁩عمر⁦⁩۔ اگر آپ ⁦⁩یورپی خطے⁦⁩ کے کسی ملک یا علاقے میں رہتے ہیں تو ہماری سروسز کا استعمال کرنے کیلئے آپ کی عمر کم از کم 16 سال ہونا ضروری ہے یا اتنی زیادہ عمر ہو جو والدین کی منظوری کے بغیر ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنے یا انہیں استعمال کرنے کیلئے آپ کے ملک یا علاقے میں درکار ہو۔ اگر آپ ⁦⁩یورپی خطے⁦⁩ کے سوا کسی دوسرے ملک یا علاقے میں رہتے ہیں، تو ہماری سروسز کا استعمال کرنے کیلئے آپ کی عمر کم از کم 13 سال ہونا ضروری ہے یا اتنی زیادہ عمر ہو جو ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنے یا انہیں استعمال کرنے کیلئے آپ کے ملک یا علاقے میں درکار ہو۔ قابل اطلاق قانون کے تحت ہماری سروسز کو استعمال کرنے کیلئے کم از کم مطلوبہ عمر کا ہونے کے علاوہ، اگر آپ کی عمر اتنی نہيں ہے کہ آپ اپنے ملک یا علاقے میں ہماری شرائط سے اتفاق کرنے کا اختیار رکھتے ہوں تو، آپ کے والدین یا سرپرست کو آپ کی طرف سے ہماری شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا تاکہ آپ سروسز کا استعمال کر سکیں۔ براہ کرم اپنے والدین یا سرپرست سے یہ شرائط اپنے ساتھ پڑھنے کو کہیں۔

⁦⁩آلات اور سافٹ ویئر⁦⁩۔ ہماری سروسز کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو کچھ آلات، سافٹ ویئر اور ڈیٹا کنیکشنز فراہم کرنا ہوں گے، جو ہم بصورت دیگر فراہم نہيں کرتے ہيں۔ ہماری سروسز کو استعمال کرنے کیلئے، آپ دستی طور پر یا خودکار طریقے سے ہماری سروسز کی اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کیلئے رضامندی دیتے ہیں۔ آپ وقتا فوقتاً ہماری سروسز کے ذریعے آپ کو نوٹیفکیشنز بھیجنے کی بھی رضامندی دیتے ہیں، جیسا کہ آپ کو ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے۔

⁦⁩فیس اور ٹیکسز⁦⁩۔ آپ ہماری سروسز کے اپنے استعمال سے وابستہ تمام کیریئر ڈیٹا پلانز، انٹرنیٹ فیس اور دیگر فیس اور ٹیکسز کیلئے ذمہ دار ہیں۔

اوپر واپس جائیں

⁦⁩رازداری کی پالیسی اور صارف کا ڈیٹا

‏WhatsApp آپ کی رازداری کا خیال رکھتا ہے۔ ‏WhatsApp کی ⁦⁩رازداری کی پالیسی⁦⁩ (پیغام سمیت) ہمارے ڈیٹا کے ضابطہ عمل کو بیان کرتی ہے، جس میں ہمارے ذریعے آپ سے جمع اور موصول کی جانے والی معلومات کی اقسام، ہم ان معلومات کو کس طرح استعمال اور شیئر کرتے ہیں، اور آپ کے بارے میں معلومات پراسیس کرنے کے سلسلے میں آپ کے حقوق شامل ہیں۔

اوپر واپس جائیں

⁦⁩ہماری سروسز کا قابل قبول استعمال

⁦⁩ہماری شرائط اور پالیسیاں⁦⁩۔ آپ کا ہماری سروسز کو ہماری شرائط اور پالیسیوں کے مطابق استعمال کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا معطل کرنا شامل ہے اور اگر ہم ایسا کرتے ہيں، تو آپ ہماری اجازت کے بغیر دوسرا اکاؤنٹ نہ بنانے پر اتفاق کرتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا یا معطل کرنا ذیل "⁦⁩برخاستگی⁦⁩" کے سیکشن کے مطابق ہوگا۔

⁦⁩قانونی اور قابل قبول استعمال⁦⁩۔ آپ کو ہماری سروسز کو صرف قانونی، مجاز اور قابل قبول مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ آپ ہماری سروسز کو ان طریقوں سے خود استعمال نہیں کریں گے (یا دوسروں کو استعمال کرنے میں مدد نہيں کریں گے): (ا) جن سے WhatsApp، ہمارے صارفین، یا دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی، ان میں خیانت، یا دخل اندازی ہوتی ہو، بشمول رازداری، تشہیر، دانشورانہ املاک، یا دیگر ملکیتی حقوق؛ (ب) جو غیر قانونی، فحش، بدنامی والے، دھمکی آمیز، خوف دلانے والے، ہراساں کرنے والے، نفرت انگيز، نسلی یا قبائلی لحاظ سے توہین آمیز ہوں، یا ایسے طرز عمل کی ترغیب یا حوصلہ افزائی کریں جو غیر قانونی یا بصورت دیگر غیر مناسب ہو، جیسے پرتشدد جرائم کو فروغ دینا، بچوں اور دوسروں کو خطرے میں ڈالنا یا ان کا استحصال کرنا، یا نقصان کو مرتب کرنا؛ (ج) جس میں جھوٹ، غلط بیانیاں، یا گمراہ کن بیانات کی اشاعت شامل ہے؛ (د) جو کسی کی نقالی کرتے ہوں؛ (ہ) جن میں غیر قانونی یا ناقابل اجازت مواصلات شامل ہوں، جیسے بڑی تعداد میں پیغام بھیجنا، خودکار طریقے سے پیغام بھیجنا، خودکار طریقے سے ڈائل کرنا اور اس طرح کی چيزیں؛ یا (و) جن میں ہماری سروسز کا کوئی غیر ذاتی استعمال شامل ہو جب تک کہ ہمارے ذریعے اس کی اجازت نہ ہو۔

‏⁦⁩WhatsApp یا ہمارے صارفین کا نقصان⁩۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ براہ راست، بالواسطہ، خودکار یا دوسرے ذرائع سے، ممنوع یا غیر مجاز طریقے سے ہماری سروسز تک رسائی، استعمال، نقل، موافقت، ترمیم، اس کی بنیاد پر اخذ کردہ کام کی تخلیق نہ کریں، تقسیم نہ کریں، لائسنس نہ دیں، ضمنی لائسنس نہ دیں، منتقل نہ کریں، مظاہرہ نہ کریں، کارکردگی کو انجام نہ دیں، یا بصورت دیگر استحصال نہ کریں، یا ایسے طریقوں سے نہ کریں جو ہم پر، ہماری سروسز، سسٹمز، ہمارے صارفین یا دیگر افراد پر بوجھ ڈالیں، خراب کریں، یا نقصان پہنچائيں، (یا ایسا کرنے میں دوسروں کی مدد نہ کریں)، بشمول یہ کہ آپ براہ راست یا خودکار طریقوں سے: (ا) ہماری سروسز کی نقل، تبدیلی، ترمیم، اس سے اخذ کردہ کام کی تخلیق، اسے ڈی کمپائل، یا ان کے کوڈ نہيں نکالیں گے؛ (ب) ہماری سروسز کے ذریعہ یا ان تک وائرسز یا دیگر نقصان دہ کمپیوٹر کوڈ بھیجنے، اسٹور کرنے، یا منتقل کرنے سے گریز کریں گے؛ (ج) ہماری سروسز یا سسٹم تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے؛ (د) ہماری سروسز کی حفاظت، سلامتی، رازداری، سالمیت، دستیابی یا کارکردگی میں مداخلت یا خلل نہیں ڈالیں گے؛ (ہ) غیر مجاز یا خودکار ذرائع سے ہماری سروسز کے لیے اکاؤنٹ نہیں بنائيں گے؛ (و) کسی ممنوع یا غیر مجاز طریقے سے ہمارے صارفین کی یا ان کے بارے میں معلومات جمع نہيں کریں گے؛ (ز) ہماری سروسز یا ہم سے یا ہماری سروسز سے حاصل کردہ ڈیٹا کو غیر مجاز طریقے سے فروخت، دوبارہ فروخت نہيں کریں گے، کرائے پر نہيں دیں گے یا ان کے لیے فیس وصول نہيں کریں گے؛ (ح) ہماری سروسز کو کسی ایسے نیٹ ورک پر تقسیم یا دستیاب نہيں کرائيں گے جہاں انھیں ایک ہی وقت میں متعدد آلات پر استعمال کیا جا سکے، ماسوا ان ٹولز کے ذریعے اجازت کے ساتھ جسے ہم نے اپنی سروسز کے ذریعے واضح طور پر فراہم کیا ہے؛ (ط) ایسے سافٹ ویئر یا API نہیں بنائيں گے جو کافی حد تک ہماری سروسز کی طرح کام کرتے ہوں اور غیر مجاز انداز میں تیسرے فریق کو انہیں استعمال کے لیے مہیا نہيں کریں گے؛ یا (ی) کسی بھی رپورٹنگ چینل کا، جیسے فریب آمیز یا بے بنیاد رپورٹیں یا اپیلیں جمع کر کے، غلط استعمال نہيں کریں گے۔

⁦⁩آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رکھنا⁦⁩۔ آپ اپنے آلہ اور اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کو محفوظ اور صحیح سالم رکھنے کیلئے ذمہ دار ہیں اور آپ کو اپنے اکاؤنٹ یا ہماری سروسز کے کسی بھی غیر مجاز استعمال یا سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے بارے میں ہمیں فوری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔

اوپر واپس جائیں

ہماری سروسز آپ کو فریق ثالث کی ویب سائٹس، ایپس، مواد، دیگر پروڈکٹس اور سروسز، اور ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹس⁩ تک رسائی حاصل کرنے، استعمال کرنے یا تعامل کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ فریق ثالث ڈیٹا بیک اپ سروسز (جیسے iCloud یا Google Drive) استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہيں جو ہماری سروسز کے ساتھ مربوط ہیں یا شیئر بٹن کے ذریعے کسی فریق ثالث کی ویب سائٹ کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں جو آپ کو اپنے WhatsApp کے روابط کو معلومات بھیجنے کے قابل بناتی ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ان شرائط اور ہماری ⁦⁩رازداری کی پالیسی⁦⁩ کا اطلاق صرف ہماری سروسز کے استعمال پر ہوتا ہے۔ جب آپ فریق ثالث کی پراڈکٹس یا سروسز یا دیگر Facebook کمپنی کی پراڈکٹساستعمال کرتے ہيں تو ان کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیاں ان کی پراڈکٹس یا سروسز کے آپ کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔

اوپر واپس جائیں

لائسنسز

⁦⁩آپ کے حقوق⁦⁩ ‏WhatsApp ان معلومات کی ملکیت کا کلیم نہيں کرتی جو آپ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کیلئے یا ہماری سروسز کے ذریعے جمع کراتے ہیں۔ آپ جن معلومات کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کیلئے یا ہماری سروسز کے ذریعے جمع کراتے ہيں آپ کو ان معلومات کے لازمی حقوق اور ہماری شرائط میں حقوق اور لائسنس دینے کا حق حاصل ہونا ضروری ہے۔

‏⁦⁩WhatsApp کے حقوق⁦⁩۔ ہمیں اپنی سروسز سے وابستہ تمام کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، ڈومینز، لوگوز، تجارتی راز، پیٹنٹس اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق حاصل ہیں۔ آپ ہمارے کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس (یا اسی طرح کے کوئی نشانات)، ڈومینز، لوگوز، ٹریڈ ڈریس، تجارتی راز، پیٹنٹس، اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق کا استعمال نہیں کر سکتے، بجز اس کے کہ آپ کے پاس ہماری صریح اجازت ہو اور سوائے اس کے کہ وہ ہمارے ⁦⁩برانڈ کے ہدایت نامے⁦⁩ کے مطابق ہوں۔ آپ ⁦⁩ہماری ملحقہ کمپنیوں کے ٹریڈ مارکس⁩ کو صرف ان کی اجازت سے استعمال کر سکتے ہيں، بشمول جیسا کہ کسی شائع شدہ برانڈ کے ہدایت ناموں میں اجازت دی گئی ہو۔

‏⁦⁩WhatsApp کیلئے آپ کا لائسنس⁦⁩۔ ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے، آپ WhatsApp کو دنیا بھر میں، غیر اختصاصی، رائلٹی فری، ضمنی لائسنس، اور قابل ٹرانسفر لائسنس دیتے ہيں کہ وہ (مواد سمیت) ایسی معلومات جو آپ ہماری سروسز پر یا ان کے ذریعے اپ لوڈ کرتے ہيں، جمع کراتے ہیں، اسٹور کرتے ہيں، بھیجتے ہیں یا وصول کرتے ہیں، کو استعمال کرے، دوبارہ تخلیق کرے، تقسیم کرے، ان سے اخذ کردہ کام کی تخلیق کرے، ظاہر کرے، اور انجام دے۔ اس لائسنس میں آپ جو حقوق دیتے ہيں وہ ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کے محدود مقصد کیلئے ہيں (جیسے ہمیں آپ کی پروفائل تصویر اور اسٹیٹس کا پیغام دکھانے کی اجازت دینا، آپ کے پیغامات کو منتقل کرنا اور آپ کے ڈیلیور نہ ہونے والے پیغامات کو اپنے سرور پر 30 دن محفوظ رکھنا جس کے دوران ہم انھیں ڈیلیور کرنے کی کوشش کرتے ہیں)۔

⁦⁩آپ کیلئے WhatsApp کا لائسنس⁦⁩۔ ہم آپ کو اپنی شرائط کے تحت اور ان کے مطابق اپنی سروسز کو استعمال کرنے کیلئے ایک محدود، قابل منسوخی، غیر اختصاصی، ضمنی لائسنس نہ دے سکنے کے قابل اور ناقابل منتقلی لائسنس دیتے ہیں۔ اس لائسنس کا واحد مقصد یہ ہے کہ آپ ہماری سروسز کو ہماری شرائط کی اجازت کے مطابق استعمال کر سکیں۔ کوئی لائسنس یا حقوق آپ کو ضمنی طور پر یا بصورت دیگر نہيں دیئے جاتے ہیں، سوائے ان لائسنسوں اور حقوق کے جو آپ کو واضح طور پر دیے جاتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں

فریق ثالث کے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک اور دیگر دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنا

فریق ثالث کے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، یا دیگر دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کیلئے براہ کرم ہماری ⁦⁩دانشورانہ املاک کی پالیسی⁦⁩ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ واضح طور پر، سنجیدگی سے یا بار بار دوسروں کے دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہيں یا جہاں ہمیں قانونی وجوہات کی بنا پر ایسا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں جس میں آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال بنانا یا معطل کرنا شامل ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا یا معطل کرنا ذیل "⁦⁩برخاستگی⁦⁩" کے سیکشن کے مطابق ہوگا۔

اوپر واپس جائیں

⁦⁩دستبرداری اور برات

آپ ہماری سروسز کو اپنے رسک پر اور درج ذیل دست برداریوں کے تحت استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنی سروسز کو کسی بھی واضح یا مضمر ضمانتوں کے بغیر "جیسا ہے ویسا" کی بنیاد پر فراہم کر رہے ہیں، جن میں قابل خرید و فروخت ہونے کی ضمانتیں، کسی خاص مقصد کیلئے فٹنس، عنوان، عدم خلاف ورزی، اور کمپیوٹر وائرس یا دیگر نقصان دہ کوڈ سے آزادی شامل ہيں، لیکن ان تک محدود نہيں ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت نہيں دیتے ہیں کہ ہمارے ذریعے فراہم کردہ کوئی بھی معلومات درست، مکمل، یا مفید ہیں، اور یہ کہ ہماری سروسز آپریشنل، غلطی سے پاک، محفوظ یا صحیح سالم ہوں گی، یا یہ کہ ہماری سروسز کسی رکاوٹوں، تاخیر، یا خامیوں کے بغیر کام کریں گی۔ ہمارے صارفین ہماری سروسز یا ہماری سروسز کے فراہم کردہ فیچرز، سروسز اور انٹرفیسز کا کیسے اور کب استعمال کرتے ہيں، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے اور نہ ہی اسے کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار ہيں۔ ہم اپنے صارفین یا دیگر فریق ثالث کی کارروائیوں یا معلومات (بشمول مواد) کو کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار یا پابند نہيں ہیں۔ آپ ہمیں، ہمارے ماتحت اداروں، ملحقہ اداروں، اور ہمارے اور ان کے ڈائریکٹروں، افسروں، ملازمین، شراکت داروں، اور ایجنٹوں (ایک ساتھ، "WhatsApp پارٹیوں") کو کسی بھی کلیم، شکایت، کارروائی کے سبب، نزاع، تنازعہ، یا نقصانات (ایک ساتھ، "کلیم") سے چھٹکارہ فراہم کرتے ہيں، خواہ وہ معلوم یا نامعلوم ہوں، اور جو کسی ایسے کلیم سے متعلق ہوں، یا اس سے پیدا ہو رہے ہوں، یا ان سے کسی طرح سے جڑے ہوئے ہوں جو آپ نے کسی تیسرے فریقوں کے خلاف کیے ہوں۔ اگر آپ کے ملک یا رہائشی علاقوں کے قوانین جو آپ کے ہماری سروسز استعمال کرنے کے نتیجے میں نافذ ہوتے ہیں اس کی اجازت نہ دیں تو، WhatsApp کی پارٹیوں کے حوالے سے آپ کے حقوق میں مذکورہ بالا دستبرداری کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاتی۔

اوپر واپس جائیں

ذمہ داری کی حد بندی

‏WhatsApp صرف درج ذیل حد تک ذمہ دار ہے:

‏WhatsApp زندگی، جسم یا صحت کو پہنچنے والی چوٹ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کیلئے دستوری شرائط کے مطابق بغیر کسی حد کے جواب دہ ہے؛ ارادتاً ہونے کی صورت میں؛ پوری طرح لاپرواہی کی صورت میں؛ اور پروڈکٹ کی ذمہ داری کی ہدایات کے مطابق۔

آپ کو اپنی سروسز فراہم کرنے میں WhatsApp پیشہ ورانہ کوشش کا استعمال کرے گی۔ بشرطیکہ ہم نے پیشہ ورانہ تندہی سے کام لیا ہے، WhatsApp ان شرائط کی ہمارے خلاف ورزی سے یا کسی بھی طرح سے ہماری کارروائیوں کی وجہ سے نہ ہونے والے نقصانات؛ ان شرائط میں داخل ہوتے وقت جن نقصانات کی آپ اور ہمارے ذریعے معقول حد تک پیش گوئی ممکن نہیں ہوتی؛ اور ہمارے معقول کنٹرول سے باہر کے واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔

اوپر واپس جائیں

تنازعہ کا تصفیہ

اگر آپ صارف ہیں اور عادتاً یورپی خطے کے کسی ملک یا علاقے میں رہتے ہیں تو، ہمارے خلاف آپ کے کسی بھی کلیم کیلئے جو ان شرائط یا ہماری سروسز سے پیدا ہوتا ہے یا ان سے وابستہ ہے، آپ کے ملک یا علاقے کے قوانین لاگو ہوں گے اور آپ اپنے ملک یا علاقے کی کسی بھی مناسب عدالت میں جو اس کلیم پر دائرہ اختیار رکھتی ہو، اپنے کلیم کو حل کرا سکتے ہیں۔ دیگر تمام معاملات میں، آپ اتفاق کرتے ہیں کہ کلیم جمہوریہ آئر لینڈ میں صاحب اختیار عدالت میں حل کیا جانا چاہیے جو اس کلیم پر دائرہ اختیار رکھتی ہو، اور یہ کہ قانون کی دفعات کے تنازعات سے قطع نظر، ان شرائط اور کسی بھی کلیم پر آئر لینڈ کے قوانین لاگو ہوں گے۔

اوپر واپس جائیں

ہماری سروسز کی دستیابی اور انقطاع

ہماری سروسز کی دستیابی۔ ہم ہمیشہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی سروسز، فیچرز، فعالیت اور مخصوص آلات اور پلیٹ فارمز کی سپورٹ کو وسیع کر سکتے ہیں، شامل کر سکتے ہیں، یا انہیں منقطع کر سکتے ہیں۔ ہماری سروسز میں بعض کاموں کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جن میں بحالی، مرمت، اپ گریڈ، یا نیٹ ورک یا آلات کی خرابیاں شامل ہيں۔ 30 دن کے نوٹس کی مدت کے بعد ہم کسی بھی وقت کچھ خاص فیچرز اور کچھ مخصوص آلات اور پلیٹ فارمز کیلئے سپورٹ سمیت، اپنی چند یا تمام سروسز کو موقوف کر سکتے ہیں، تاہم ہنگامی حالات میں جیسے کہ بدزبانی کی روک تھام کرنے، قانونی ضروریات کا جواب دینے، یا سیکیورٹی اور عملیت (آپریبلٹی) کے امور کو حل کرنے میں کسی بھی طرح کا نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہمارے کنٹرول سے باہر واقعات، جیسے قدرتی واقعات اور دیگر آفَتِ سَماوی کے واقعات ہماری سروسز کو متاثر کر سکتے ہیں۔

انقطاع۔ اگرچہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ WhatsApp کے صارف بنے رہیں، پھر بھی آپ کسی بھی وجہ سے کسی بھی وقت اپنا اکاؤنٹ حذف کرکے WhatsApp کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات کیلئے، براہ کرم ہمارے امدادی مرکز میں Android، iPhone، یا KaiOS ⁦کے مضامین ملاحظہ کریں۔

کسی مقصد کیلئے منقطع کرنے کا ہمارا حق غیر متاثر رہتا ہے۔ اگر ایک فریق قوانین، فریق ثالث کے حقوق، یا بصورت دیگر ان شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور انفرادی کیس کے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دونوں فریقوں کے مفادات کا موازنہ کرنے کے بعد، منقطع کرنے والے فریق سے معقول طور پر یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ معاہدہ ختم ہونے کی متفقہ تاریخ تک یا نوٹس کی مدت ختم ہونے تک، معاہدہ پرمبنی تعلقات کو جاری رکھے گا، تو اسے اچھے مقصد کیلئے سمجھا جائے گا۔ دوسرے فریق کے علم میں خلاف ورزی آنے کے بعد اچھے مقصد کیلئے انقطاع صرف ایک معقول مدت کے اندر ہی ممکن ہے۔

اگر ان شرائط کی پابندی کی خلاف ورزی اہم وجہ ہے تو، عطا کردہ تلافی کی مدت کے ناکام اختتام کے بعد یا کسی ناکام انتباہ کے بعد ہی انقطاع کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر خلاف ورزی کرنے والا فریق سنجیدگی سے اور قطعاً اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار کرتا ہے یا اگر، دونوں فریقوں کے مفادات کا موازنہ کرنے کے بعد، خصوصی حالات فوری طور پر انقطاع کا جواز پیش کرتے ہیں تو، اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

اس "انقطاع" سیکشن کے مطابق، ہم مشکوک یا غیر قانونی طرز عمل کی بنا پر کسی بھی وقت اپنی سروسز تک آپ کی رسائی میں ترمیم، انہیں معطل، یا منقطع کر سکتے ہیں، جس میں دھوکہ دہی، یا اگر ہم معقول حد تک یقین رکھتے ہوں کہ آپ ہماری شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا ہمارے، ہمارے صارفین، یا دوسروں کیلئے نقصان، خطرہ یا ممکنہ قانونی اِنکشاف پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ رجسٹریشن کے بعد فعال نہیں ہوتا ہے یا توسیع شدہ مدت تک غیر فعال رہتا ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا حذف بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں یا ہم اسے حذف یا غیر فعال کرتے ہیں تو، آپ کے اور ہمارے درمیان یہ شرائط معاہدے کے طور پر ختم ہو جائیں گی، لیکن درج ذیل دفعات WhatsApp کے ساتھ آپ کے تعلقات کو کسی بھی انقطاع سے بچا کر رکھیں گی: "لائسنسز"، "دستبرداریاں اور برات"، "ذمہ داری کی حد بندی"، "تنازعات کا حل"، "ہماری سروسز کی دستیابی اور انقطاع" اور "دیگر"۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ کی منسوخی یا معطلی غلطی سے ہوئی ہے تو، براہ کرم ہم سے support@support.whatsapp.com پر رابطہ کریں۔

اوپر واپس جائیں

دیگر

  • جب تک آپ کے اور ہمارے درمیان باہمی طے پانے والے معاہدے میں بصورت دیگر بیان نہیں کیا جاتا، WhatsApp اور ہماری سروسز کے متعلق آپ کے اور ہمارے درمیان ہماری شرائط پورا معاہدہ مکمل کرتی ہیں، اور تمام سابقہ معاہدوں کو کالعدم قرار دیتی ہیں۔
  • ہم مستقبل میں نامزد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کہ ہماری کچھ سروسز الگ الگ شرائط کے تحت نافذ کی جاتی ہیں (جہاں، جیسا کہ قابل اطلاق ہو، آپ علیحدہ رضامندی دے سکتے ہیں)۔
  • ہماری سروسز کا مقصد کسی ایسے ملک یا علاقے میں تقسیم کرنا یا انہیں استعمال کرنا نہیں ہے جہاں اس طرح کی تقسیم یا استعمال سے مقامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جس کی وجہ سے ہمیں کسی دوسرے ملک یا علاقے میں کسی ضوابط کے تابع کیا جائے گا۔ ہم کسی بھی ملک یا علاقے میں اپنی سروسز کو محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
  • آپ ریاستہائے متحدہ اور غیر ریاستہائے متحدہ کے تمام قابل اطلاق برآمدی کنٹرول اور تجارتی پابندیوں کے قوانین ("ایکسپورٹ قوانین") کی پابندی کریں گے۔ آپ، براہ راست یا بالواسطہ، ہماری سروسز کو ایکسپورٹ، ری ایکسپورٹ، فراہم، یا بصورت دیگر منتقل نہیں کریں گے: (ا) کسی بھی فرد، ادارے، علاقے، یا ملک کو جسے ایکسپورٹ قوانین کے ذریعے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ (ب) ریاستہائے متحدہ یا غیر ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کسی بھی حکومت کے ذریعے محدود جماعتوں کی فہرستوں پر کسی فرد کو؛ یا (ج) کسی بھی مقصد کیلئے جس پر ایکسپورٹ قوانین کے ذریعے پابندی عائد ہو جس میں، حکومت کی مطلوبہ اجازت کے بغیر ممنوعہ جوہری، کیمیائی، یا حیاتیاتی ہتھیاروں، یا میزائل ٹیکنالوجی کی ایپلیکیشنز شامل ہیں۔ اگر آپ ایک پابند ملک یا علاقے میں مقیم ہیں، اگر آپ فی الحال ریاستہائے متحدہ یا غیر ریاستہائے متحدہ کی پابند پارٹیوں کی فہرست میں درج ہیں، یا کسی بھی مقصد کیلئے ایکسپورٹ قوانین کے ذریعے آپ کے اوپر پابندی عائد ہے، تو آپ ہماری سروسز کا استعمال یا انہیں ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے، اور آپ IP پراکسیینگ یا دیگر طریقوں کے ذریعے اپنے مقام کو نہیں چھپائیں گے۔
  • آپ کے ذریعے تجویز کردہ ہماری شرائط میں کسی ترمیم یا دستبرداری کے لئے ہماری واضح رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانے اور نئے فیچرز تیار کرنے کیلئے مستقل طور پر کام کرتے ہیں تاکہ آپ کے اور ہماری کمیونٹی کیلئے اپنی پراڈکٹس کو مزید بہتر بنا سکیں۔ لہذا، ہماری سروسز اور طریقوں کی صحیح عکاسی کرنے کیلئے ہمیں اپنی شرائط میں وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہم اسی صورت میں تبدیلیاں لائیں گے جب دفعات مزید مناسب نہ ہوں یا نامکمل ہوں۔ بصورت دیگر جب تک کہ قانون کے ذریعے ضروری نہ ہو، ہم آپ کو اپنی شرائط میں تبدیلیوں کے بارے میں کم از کم 30 دن کی پیشگی اطلاع (جیسے ای میل یا سروسز کے ذریعے) دیں گے، جو آپ کو ان کے موثر ہونے سے پہلے ترمیم شدہ شرائط پر نظرثانی کرنے کا موقع فراہم کرے گی، اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی تمام تبدیلیاں آپ کیلئے معقول ہوں۔ ہم اپنی شرائط کے بالائی حصے میں "گزشتہ ترمیم شدہ" تاریخ کو بھی اپ ڈیٹ کریں گے۔ ہماری منصوبہ بند تبدیلیوں کا نوٹس فراہم کرنے کے بعد ان شرائط میں تبدیلیاں 30 دنوں میں موثر ہو جائیں گی۔ ایک بار اپ ڈیٹ شدہ شرائط لاگو ہونے کے بعد، اگر آپ ہماری سروسز کا استعمال جاری رکھیں گے تو آپ ان کے پابند ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کرنا جاری رکھیں گے، لیکن اگر آپ ہماری شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، جیسا کہ ترمیم کی گئی تو، آپ کو اپنا اکاؤنٹ حذف کر کے ہماری سروسز کا استعمال بند کرنا ہوگا۔
  • انضمام (مرجر)، حصول، تنظیم نو یا اثاثوں کی فروخت کے حوالے سے، یا قانونی تقاضے کے مطابق یا کسی اور وجہ سے ہمارے سبھی حقوق اور ذمہ داریاں ہماری شرائط کے تحت آزادانہ طور پر ہماری طرف سے ہم سے ملحقہ کمپنیوں کو تفویض کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی تفویض کی صورت میں، ہم صرف قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں آپ کی معلومات منتقل کریں گے، اور جہاں ضرورت ہوگی آپ سے رضامندی طلب کریں گے؛ یہ شرائط ایسے فریق ثالث کے ساتھ آپ کے تعلقات پر نافذ ہوں گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ WhatsApp کا استعمال کرنا جاری رکھیں گے، لیکن اگر آپ اس طرح کی تفویض سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو، تفویض کے بارے میں مطلع ہونے کے بعد آپ کو اپنا اکاؤنٹ حذف کر کے ہماری سروسز کا استعمال بند کرنا ہوگا۔
  • آپ ہماری شرائط کے تحت اپنے حقوق یا ذمہ داریوں میں سے کسی کو بھی ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی اور کو منتقل نہیں کریں گے۔
  • ہماری شرائط میں کوئی بھی چیز ہمیں قانون کی تعمیل کرنے سے نہیں روک سکے گی۔
  • سوائے اس کے جس پر یہاں غور و فکر کیا گیا ہے، ہماری شرائط کوئی فریق ثالث مُستَفيدی حقوق نہیں دیتی ہیں۔
  • اگر ہم ان شرائط میں سے کسی کو بھی نافذ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو اسے دستبرداری تصور نہیں کیا جائے گا۔
  • اگر ان شرائط کی کوئی دفعہ غیر قانونی، کالعدم، یا کسی وجہ سے ناممکن النفاذ پائی جاتی ہے، تو اسے قابل نفاذ بنانے کیلئے اس دفعہ کو کم سے کم ضروری حد تک ترمیم شدہ تصور کیا جائے گا، اور اگر اسے قابل نفاذ نہیں بنایا جا سکتا ہے، تو پھر اس کو ہماری شرائط سے علیحدہ ہونے کے قابل تصور کیا جائے گا اور یہ ہماری شرائط کی بقیہ دفعات کے جواز اور نفاذ کو متاثر نہیں کرے گی، اور ہماری شرائط کا بقیہ حصہ پوری قوت اور اثر کے ساتھ برقرار رہے گا۔
  • ہم وہ تمام حقوق محفوظ رکھتے ہیں جو واضح طور پر ہماری طرف سے آپ کو عطا نہیں کیے گئے ہیں۔ بعض دائرہ اختیارات میں، آپ کو بطور صارف قانونی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں، اور ہماری شرائط کا مقصد ایسے صارفین کے قانونی حقوق کو محدود کرنا نہیں ہے جو معاہدے کے ذریعے دستبردار نہیں ہو سکتے ہیں۔ نیز، کچھ دائرہ اختیارات میں، آپ کو بطور ڈیٹا سبجیکٹ کے قانونی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں، اور ہماری شرائط کا مقصد ایسے حقوق کو محدود کرنا نہیں ہے جو معاہدے کے ذریعے معاف نہیں ہو سکتے ہیں۔
  • ہم ہمیشہ WhatsApp اور ہماری سروسز کے بارے میں آپ کی آراء یا دیگر مشوروں کو پسند کرتے ہیں، لیکن آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ آراء یا تجاویز فراہم کرنا آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور ہم آپ کی آراء یا تجاویز کو آپ کو ان کی تلافی کیلئے کسی پابندی یا ذمہ داری کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں

مختلف زبانوں میں WhatsApp کے شرائط کی رسائی حاصل کرنا

ہماری شرائط کی دیگر مخصوص زبانوں میں رسائی حاصل کرنے کیلئے، اپنے WhatsApp سیشن کی لینگویج سیٹنگ تبدیل کریں۔ اگر ہماری شرائط آپ کی منتخب کردہ زبان میں دستیاب نہیں ہیں، تو ہم اسے ڈیفالٹ طور پر انگریزی میں پیش کریں گے۔

براہ کرم درج ذیل دستاویزات کا جائزہ لیں، جو آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کریں گی:

‏WhatsApp کی رازداری کی پالیسی
‏WhatsApp کی دانشورانہ املاک کی پالیسی
‏WhatsApp برانڈ کی گائیڈ لائنز

اوپر واپس جائیں

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ