مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںکمیونٹی بنائیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
ڈاؤن لوڈ کریں
سروس کی شرائط2023 © WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      عالمی سطح پر کسٹمرز تک پہنچیں۔

    • کمیونٹی بنائیں

      گروپ گفتگوئیں آسان بنا دی گئی ہیں۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp business

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
WhatsApp ویبڈاؤن لوڈ کریں

آخری ترمیم: جنوری 04، 2021 (محفوظ شدہ ورژنز)

‏WhatsApp کی رازداری کی پالیسی

اگر آپ یورپی خطے میں رہتے ہیں تو، WhatsApp Ireland Limited آپ کو ان سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔

‏WhatsApp کی قانونی معلومات

اگر آپ یورپی خطے کے باہر رہتے ہیں تو WhatsApp LLC ("WhatsApp"، "ہماری"، "ہم"،یا "ہمیں") اس سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت آپ کو ہماری سروسز فراہم کرتی ہے۔

ہماری رازداری کی پالیسی ("رازداری کی پالیسی") ہماری ڈیٹا پریکٹسز کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے، بشمول وہ معلومات جنہیں ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کے لئے پراسیس کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، ہماری رازداری کی پالیسی بیان کرتی ہے کہ ہم کونسی معلومات جمع کرتے ہیں اور یہ آپ کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ یہ ان اقدامات کی بھی وضاحت کرتی ہے جو ہم آپ کی رازداری کی حفاظت کے لیئے اٹھاتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو ایسے بنانا کہ ڈیلیور شدہ پیغامات ہمارے ذریعے اسٹور نہیں کئیے جائیں اور آپ کو اس پر کنٹرول دینا کہ آپ ہماری سروسز پر کن سے بات چیت کرتے ہیں۔

ہم ‏Facebook کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔ آپ اس رازداری کی پالیسی میں، ذیل میں ان طریقوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں جن کے ذریعے ہم کمپنیوں کی اس فیملی میں معلومات شیئر کرتے ہیں۔

اس رازداری کی پالیسی کا اطلاق ہماری تمام سروسز پر ہوتا ہے بجز اس کے کہ بصورت دیگر وضاحت کی گئی ہو۔

براہ کرم WhatsApp کی سروس کی شرائط ("شرائط") کا بھی مطالعہ کریں، جو ان شرائط کی وضاحت کرتی ہے جن کے تحت آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں

معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں

WhatsApp کا اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے کیلئے کچھ معلومات وصول کرنا یا جمع کرنا لازمی ہے، بشمول جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال کرتے، ان تک رسائی کرتے یا انہیں استعمال کرتے ہیں۔

ہماری وصول کردہ اور جمع کردہ معلومات کی اقسام اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیئے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں اور اس کے بغیر ہم آپ کو اپنی سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کے لیئے اپنا موبائل فون نمبر فراہم کر کے اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔

ہماری سروسز میں کچھ آپشنل فیچرز ہیں، جو اگر آپ کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں، تو ایسے فیچرز فراہم کرنے کے لیئے ہمیں اضافی معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔ آپ کو معلومات کے اس طرح جمع کیے جانے کے متعلق مناسب طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی فیچر کو استعمال کرنے کے لیئے مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہمیں آپ کے آلے سے اپنے مقام کا ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو آپ اپنے روابط سے اپنا مقام شیئر نہیں کر پائیں گے۔ اجازتوں کا انتظام Android اور iOS ددونوں آلات پر آپ کی سیٹنگز کے مینو سے کیا جا سکتا ہے۔

وہ معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں

  • آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات۔ آپ کو WhatsApp اکاؤنٹ بنانے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر اور بنیادی معلومات (جس میں اپنی پسند کا پروفائل نام شامل ہے) فراہم کرنا لازمی ہیں۔ اگر آپ ہمیں یہ معلومات فراہم نہیں کرتے، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے اکاؤنٹ نہیں بنا پائیں گے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ میں پروفائل تصویر اور "تعارف" کی معلومات جیسی دیگر معلومات شامل کر سکتے ہیں۔

  • آپ کے پیغامات۔ ہم اپنی سروسز آپ کو فراہم کرنے کے معمول کے مطابق آپ کے پیغامات کو اپنے پاس نہیں رکھتے۔ اس کی بجائے، آپ کے پیغامات آپ کے آلہ پر اسٹور ہوتے ہیں نہ کہ ہمارے سرورز پر۔ آپ کے پیغامات ڈیلیور ہو جانے پر، وہ ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل منظر نامے ان حالات کی وضاحت کرتے ہیں جن میں ہم آپ کے پیغامات ڈیلیور کرتے ہوئے انہیں اسٹور کر سکتے ہیں:

    • ڈیلیور نہ ہونے والے پیغامات۔ اگر کوئی پیغام فوراً ڈیلیور نہیں کیا جا سکتا (مثال کے طور پر اگر وصول کنندہ آف لائن ہو) تو ہم اسے اپنے سرورز پر 30 دن تک ڈیلیور کرنے کی کوشش میں مرموز حالت میں رکھتے ہیں۔ اگر کوئی پیغام 30 دن کے بعد بھی ڈیلیور نہیں ہوتا ہے، تو ہم اسے حذف کر دیتے ہیں۔

    • میڈیا فارورڈنگ۔ جب کوئی صارف پیغام میں میڈیا فارورڈ کرتا ہے، تو ہم عارضی طور پر ہمارے سرورز پر اس میڈیا کو مرموز حالت میں اسٹور رکھتے ہیں تاکہ اضافی فارورڈز کی زیادہ موثر ڈیلیوری میں مدد ہو سکے۔


    ہم ہماری سروسز کے لیئے شروع سے آخر تک مرموز کاری پیش کرتے ہیں۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری کا مطلب ہے کہ آپ کے پیغامات مرموز شدہ ہیں تاکہ ہم اور فریق ثالث انہیں پڑھ نہ سکیں۔ ⁧⁩شروع سے آخر تک مرموز کاری⁧⁩ اور ⁧⁩WhatsApp پر کاروباری ادارے آپ سے کیسے بات چیت کر سکتے ہیں⁧⁩ کے متعلق مزید جانیں۔

  • آپ کے روابط۔ آپ رابطہ اپ لوڈ کریں فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں اور اگر قابل اطلاق قوانین کی اجازت ہو تو، باقاعدہ طور پر آپ کی ایڈریس بک میں موجود فون نمبرز ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے دیگر روابط اور ہماری سروسز کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کا کوئی رابطہ ابھی تک ہماری سروسز استعمال نہیں کر رہا ہے، تو ہم آپ کے لیئے اس معلومات کا انتظام اس طریقے سے کریں گے جو یقینی بنائے کہ ہم ان روابط کی شناخت نہ کر سکیں۔ ⁧⁩یہاں⁧⁩ ہمارے رابطہ اپ لوڈ کرنے کے فیچر کے متعلق مزید جانیں۔ آپ گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستیں بنا سکتے ہیں، ان میں شامل ہو سکتے ہیں یا کوئی آپ کو ان میں شامل کر سکتا ہے، اور ایسے گروپس اور فہرستیں آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات سے وابستہ ہو جاتی ہیں۔ آپ اپنے گروپس کو نام دیتے ہیں۔ آپ گروپ پروفائل کی تصویر یا تفصیل فراہم کر سکتے ہیں۔

  • اسٹیٹس کی معلومات۔ آپ ہمیں اپنا اسٹیٹس فراہم کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں اسے شامل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ Android، iPhone، یا KaiOS پر اسٹیٹس استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

  • ⁧⁩ٹرانزیکشنز اور ادائیگیوں کا ڈیٹا⁧⁩۔ اگر آپ ہماری ادائیگیوں کی سروسز استعمال کرتے ہیں یا ہماری خریداری کی یا دیگر مالیاتی ٹرانزیکشنز کیلئے بنائی گئی سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق اضافی معلومات پراسیس کریں گے، جن میں ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات شامل ہوں گی۔ ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات میں وہ معلومات شامل ہیں جو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیئے ضروری ہوتی ہیں (مثال کے طور پر، آپ کے ادائیگی کے طریقہ کے متعلق معلومات، شپنگ کی تفصیلات اور ٹرانزیکشن کی رقم)۔ اگر آپ اپنے ملک میں یا علاقے میں دستیاب ہماری ادائیگی کی سروسز استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے رازداری کے طریقوں کو قابل اطلاق ادائیگیوں کی رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔

  • کسٹمر سپورٹ اور دیگر مواصلات۔ جب آپ کسٹمر سپورٹ کیلئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں یا بصورت دیگر ہم سے بات چیت کرتے ہیں، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے متعلق اپنی معلومات ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جن میں آپ کے پیغامات کی نقول، کوئی دیگر معلومات جنہیں آپ مددگار سمجھتے ہیں اور آپ سے رابطہ کرنے کا طریقہ (جیسے ای میل پتہ) شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ہمیں ایپ کی کارکردگی کی معلومات سے متعلق یا دیگر مسائل سے متعلق ایک ای میل بھیج سکتے ہیں۔


خود کار طور سے جمع کردہ معلومات

  • استعمال اور لاگ کی معلومات۔ ہم ہماری سروسز پر آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے سروس سے متعلق، ڈائگناسٹک اور کارکردگی کی معلومات۔ اس میں آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات (بشمول ہماری سروسز استعمال کرنے کا آپ کا طریقہ، آپ کی سروس سیٹنگز، ہماری سروسز استعمال کرتے ہوئے آپ دوسروں سے کیسے تعامل کرتے ہیں (بشمول جب آپ کسی کاروبار سے تعامل کرتے ہیں)، اور آپ کی سرگرمیوں اور تعاملات کی مدت، فریکوئنسی اور دورانیہ)، لاگ فائلیں، اور ڈائگناسٹک، کریش، ویب سائٹ اور کارکردگی کے لاگز اور رپورٹس شامل ہیں۔ اس میں اس سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں کہ آپ نے ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے کب رجسٹر کیا؛ جو فیچرز آپ استعمال کرتے ہیں جیسے میسجنگ، کالنگ، اسٹیٹس، گروپس (بشمول گروپ کا نام، گروپ کی تصویر، گروپ کی تفصیل)، ادائیگیوں یا بزنس کے فیچرز؛ پروفائل فوٹو؛ "تعارف" کی معلومات؛ آیا آپ آن لائن ہیں؛ آپ نے کب آخری مرتبہ ہماری سروسز استعمال کیں (آپ کا "آخری بار دیکھا")؛ اور آخری بار کب آپ نے اپنی "تعارف" کی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا۔

  • آلہ اور کنکشن کی معلومات۔ جب آپ ہماری سروسز انسٹال کرتے ہیں، ان تک رسائی کرتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں تو ہم آلہ اور کنکشن سے متعلق مخصوص معلومات جمع کرتے ہیں۔ اس میں معلومات جیسے ہارڈویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کی معلومات، بیٹری لیول، سگنل کی طاقت، ایپ کا ورژن، براؤزر کی معلومات، موبائل نیٹ ورک، کنکشن کی معلومات (بشمول فون نمبر، موبائل آپریٹر یا ISP)، زبان اور ٹائم زون، IP ایڈریس، آلہ کے آپریشنز کی معلومات، اور شناخت کار (جس میں وہ شناخت کار بھی شامل ہیں جو منفرد ‏Facebook کمپنی کی پراڈکٹس سے ایک ہی آلہ یا اکاؤنٹ سے جڑے ہیں) شامل ہیں۔

  • مقام کی معلومات۔ جب آپ مقام سے متعلق فیچرز استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم آپ کی اجازت سے آپ کے آلہ سے عین مقام کی معلومات جمع کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، جیسے جب آپ اپنا مقام اپنے روابط سے شیئر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نزدیکی مقامات دیکھتے ہیں یا ان مقامات کو دیکھتے ہیں جنہیں دوسروں نے آپ سے شیئر کیا ہے۔ یہاں مقام سے متعلق معلومات کی کچھ سیٹنگز ہیں جو آپ اپنے آلہ کی سیٹنگز میں یا درون ایپ سیٹنگز میں تلاش کر سکتے ہیں، جیسے مقام شیئر کرنا۔ چاہے آپ ہمارے مقام سے متعلق فیچرز استعمال نہ کرتے ہوں، ہم آپ کے عمومی مقام (مثال کے طور پر شہر اور ملک) کا اندازا لگانے کیلئے IP ایڈریسز اور دیگر معلومات، جیسے فون نمبر کے علاقہ کوڈز استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کے مقام کی معلومات کا استعمال ڈائگناسٹکس اور ٹربل شوٹنگ مقاصد کیلئے بھی کرتے ہیں۔

  • کوکیز۔ ہم آپریٹ کرنے اور ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں، جن میں ویب پر مبنی سروسز فراہم کرنا، آپ کے تجربات بہتر بنانا، یہ سمجھنا کہ ہماری سروسز کیسے استعمال کی جا رہی ہیں اور انہیں ذاتی بنانا شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کوکیز کا استعمال ویب اور ڈیسک ٹاپ کے لیئے ہماری سروسز اور دیگر ویب پر مبنی سروسز فراہم کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ ہم کوکیز کا استعمال یہ سمجھنے کے لیئے کہ ہمارے کون سے امدادی مرکز مضامین مقبول ترین ہیں اور آپ کو ہماری سروسز کے متعلق متعلقہ مواد دکھانے کے لیئے بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم کوکیز کا استعمال آپ کے انتخابات کو یاد رکھنے کے لیئے کر سکتے ہیں، جیسے آپ کی زبان کی ترجیحات، زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیئے، اور بصورت دیگر آپ کے لیئے ہماری سروسز کو حسبِ ضرورت بنانے کے لیئے۔ آپ کو ہماری سروسز فراہم کرنے کے لیئے ہمارے کوکیز استعمال کرنے کے طریقے کے متعلق مزید جانیں۔

اوپر واپس جائیں

فریق ثالث کی معلومات

  • وہ معلومات جو دیگر لوگ آپ کے بارے میں فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کے متعلق معلومات دیگر صارفین سے وصول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ کے جاننے والے دوسرے صارفین ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، تو وہ آپ کا فون نمبر، نام، اور دیگر معلومات (جیسے ان کی موبائل ایڈریس بک سے معلومات) فراہم کر سکتے ہیں جیسے کہ آپ ان کی فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں، آپ سے وابستہ گروپس میں پیغامات بھیج سکتے ہیں، یا آپ کو کال کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے پہلے ان میں سے ہر صارف کے پاس آپ کی معلومات جمع، استعمال اور ان کا اشتراک کرنے کے قانونی حقوق ہوں۔


    آپ کو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ عام طور پر کوئی بھی صارف آپ کی چیٹس یا پیغامات کے اسکرین شاٹس لے سکتا ہے یا ان کے ساتھ آپ کی کالز کی ریکارڈنگز کر سکتا ہے اور انہیں WhatsApp یا کسی اور کو بھیج سکتا ہے، یا انہیں کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکتا ہے۔

  • صارف کی رپورٹس۔ جیسے آپ دیگر صارفین کی رپورٹ کر سکتے ہیں، ویسے ہی دیگر صارفین یا فریق ثالث ہماری سروسز پر ان کے یا دوسروں کے ساتھ آپ کے تعاملات اور پیغامات کی ہمیں رپورٹ کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر، ہماری شرائط اور پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنا۔ جب کوئی رپورٹ بن جاتی ہے، تو ہم رپورٹ کرنے والے صارف اور جس صارف کی رپورٹ کی گئی ہے دونوں کی معلومات جمع کرتے ہیں۔ صارف کی رپورٹ بننے پر کیا ہوتا ہے اس کے متعلق مزید جاننے کے لیے، براہ کرم تحفظ اور سیکیورٹی کے جدید فیچرز دیکھیں۔

  • ‏WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے آپ جن کاروباری اداروں سے تعامل کرتے ہیں وہ ہمیں آپ کے ساتھ ان کے تعاملات سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کاروبار ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عمل کرے۔


    جب آپ WhatsApp پر کسی بزنس کو پیغام بھیجتے ہیں، تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جو مواد آپ شیئر کر رہے ہیں اسے اس بزنس میں کئی لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہو سکتا ہے کہ چند کاروباری ادارے اپنے کسٹمرز کے ساتھ مواصلات کے انتظام میں مدد کیلئے فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان (جن میں Facebook شامل ہو سکتا ہے) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہوں۔ مثال کے طور پر، کوئی بزنس ایسے کسی فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندہ کو اپنی مواصلات کو بزنس کیلئے بھیجنے، اسٹور کرنے، پڑھنے، انتظام کرنے یا بصورت دیگر انہیں پراسیس کرنے کیلئے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ سمجھنے کیلئے کہ کوئی بزنس آپ کی معلومات کیسے پراسیس کرتا ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ آپ کی معلومات کو تیسرے فریقوں یا Facebook کے ساتھ کیسے شیئر کر سکتا ہے، آپ کو اس بزنس کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینا چاہئے یا براہ راست بزنس سے رابطہ کرنا چاہئے۔

  • فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیے فریق ثالث فراہم کنندگان اور دیگر ‏Facebook کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان کے ساتھ ہماری ایپس کو تقسیم کرنے؛ ہمارا تکنیکی اور مادی انفراسٹرکچر، ڈیلیوری، اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے؛ انجنیئرنگ سپورٹ، سائبر سیکیورٹی سپورٹ اور آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے؛ سپلائی مقام، نقشہ، اور جگہوں کی معلومات؛ ادائیگیاں پراسیس کرنے؛ لوگ ہماری سروسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں یہ سمجھنے میں مدد کرنے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری اداروں سے جڑنے میں مدد کرنے؛ ہمارے لئے سروے کرنے اور تحقیق کرنے؛ تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کے لیئے کام کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں مخصوص حالات میں ہمیں آپ کے متعلق معلومات فراہم کر سکتی ہیں؛ مثال کے طور پر، App Stores ہمیں سروس کے مسائل کا پتہ لگانے اور انہیں حل کرنے میں مدد کیلئے رپورٹس فراہم کر سکتے ہیں۔


    WhatsApp کیسے دیگر Facebook کمپنیوں سے معلومات جمع اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے اس سے متعلق مزید معلومات مندرجہ ذیل سیکشن "ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں" میں فراہم کی گئی ہیں۔

  • فریق ثالث کی سروسز۔ ہم آپ کو فریق ثالث کی سروسز اور ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ ہماری سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز کو ایسی فریق ثالث کی سروسز یا Facebook کمپنی کی پروڈکٹسکے ساتھ استعمال کرتے ہیں، تو ہم ان سے آپ کے متعلق معلومات موصول کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر اگر آپ کسی نیوز سروس پر WhatsApp کے روابط، گروپس، یا ہماری سروسز پر بروڈکاسٹ کی فہرستوں کے ساتھ کسی نیوز آرٹیکل کو شیئر کرنے کے لئے WhatsApp شیئر بٹن کا استعمال کرتے ہیں یا اگر آپ ہماری سروسز تک رسائی کسی موبائل کیریئر یا آلہ فراہم کنندہ کے ہماری سروسز کی پروموشن کے ذریعے کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث کی سروسز یا ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں، ان کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیاں آپ کے ان کی سروسز اور پروڈکٹس کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔

اوپر واپس جائیں

ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو (آپ کے انتخابات اور قابل اطلاق قانون کے تحت) چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ اس طرح سے:

  • ہماری سروسز۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے کرتے ہیں، جس میں کسٹمر سپورٹ فراہم کرنا، خریداریاں یا ٹرانزیکشنز مکمل کرنا؛ اور ہماری سروسز کو بہتر بنانا، مسائل حل کرنا اور حسب ضرورت بنانا؛ اور آپ کی زیر استعمال Facebook کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ اپنی سروسز جوڑنا شامل ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کو یہ سمجھنے کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں کہ لوگ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں؛ ہماری سروسز کی تشخیص اور انکو بہتر بنانے، تحقیق کرنے، ڈیولپمنٹ کرنے اور نئی سروسز اور فیچرز کی جانچ کرنے اور مسائل حل کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کا استعمال جب آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو جواب دینے کے لیئے بھی کرتے ہیں۔

  • ⁦⁩حفاظت، سکیورٹی، اور سالمیت⁦⁩۔ حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت ہماری سروسز کا لازمی حصہ ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال اکاؤنٹس اور سرگرمی کی توثیق کرنے؛ نقصان دہ طرز عمل کا مقابلہ کرنے، صارفین کو برے تجربات اور اسپام سے بچانے؛ اور ہماری سروسز پر یا ان سے باہر حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کو پروموٹ کرنے کے لیئے کرتے ہیں، جیسے مشتبہ سرگرمی یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے، اور یہ یقینی بنانے کے لیئے کہ ہماری سروسز قانونی طور سے استعمال کی جا رہی ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیئے مندرجہ ذیل سیکشن "قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت" ملاحظہ کریں۔

  • ہماری سروسز اور Facebook کی کمپنیوں کے بارے میں مواصلات۔ ہم ہمارے پاس موجود معلومات کا استعمال اپنی سروسز کے بارے میں آپ کے ساتھ بات چیت کرنے اور آپ کو ہماری شرائط، پالیسیوں اور دیگر اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتانے کے لیئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی اور ‏Facebook کمپنیوں کی سروسز کے لیئے مارکیٹنگ فراہم کرسکتے ہیں۔

  • کوئی فریق ثالث کے بینر اِشتہارات نہیں۔ ہم اب بھی اپنی سروسز پر فریق ثالث کے بینری اِشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ مستقبل میں ہم ان کو متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں، لیکن اگر ہم کبھی ایسا کرتے ہیں تو ہم رازداری کی اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

  • کاروباری تعاملات۔ ہم آپ کو اور فریق ثالث جیسے کاروباری اداروں کو ہماری سروسز استعمال کر کے ایک دوسرے سے بات چیت اور تعامل کرنے کا اہل بناتے ہیں جیسے WhatsApp پر کاروباری اداروں کے لیئے کیٹالاگز جن کے ذریعے آپ پراڈکٹس اور سروسز کو براؤز کر سکتے ہیں اور آرڈرز کر سکتے ہیں۔ کاروباری ادارے آپ کو ٹرانزیکشن، اپائنٹمنٹ اور شپنگ نوٹیفکیشنز؛ پراڈکٹ اور سروس اپ ڈیٹس؛ اور مارکیٹنگ بھیج سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو آئندہ سفر کے لیئے پرواز کے اسٹیٹس کی معلومات، آپ کی کسی خریداری کی رسید، یا کوئی ڈلیوری کب کی جائے گی اس کی اطلاع موصول ہو سکتی ہے۔ آپ کو کسی کاروبار سے موصول ہونے والے پیغامات میں کسی ایسی چیز کی آفر شامل ہوسکتی ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو اسپیم والا تجربہ ہو؛ اپنے تمام پیغامات کے ساتھ، آپ ان مواصلات کا انتظام کر سکتے ہیں، اور ہم آپ کے انتخابات کا احترام کریں گے۔

اوپر واپس جائیں

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات شیئر کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو اپنی سروسز چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیئے شیئر کرتے ہیں۔

  • اپنی معلومات ان لوگوں کو بھیجیں جنہیں آپ بات چیت کرنے کیلئے منتخب کرتے ہیں۔ آپ اپنی معلومات کا اشتراک (بشمول پیغامات کے) ہماری سروسز کے استعمال اور ان کے ذریعے بات چیت کرنے میں کرتے ہیں۔

  • آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ معلومات۔ آپ کا فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، "تعارف" کی معلومات، آخری بار دیکھے جانے کی معلومات اور پیغامات کی رسیدیں ہماری سروسز استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو دستیاب ہو سکتی ہیں، اگرچہ آپ اپنی سروسز کی سیٹنگز میں دوسرے صارفین کے لیئے دستیاب کچھ مخصوص معلومات کا انتظام کرنے کو ترتیب دے سکتے ہیں، بشمول کاروباری اداروں کے، جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں۔

  • آپ کے روابط اور دیگر افراد۔ صارفین، بشمول کاروبار جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں، آپ کی معلومات (بشمول آپ کا فون نمبر یا پیغامات) کو اسٹور کر سکتے ہیں اور ہماری سروسز پر یا کہیں اور دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ ہماری سروسز پر جن صارفین سے بات چیت کرتے ہیں اور مخصوص معلومات شیئر کرتے ہیں ان کا انتظام کرنے کیلئے آپ ہماری سروسز میں اپنی سروسز کی سیٹنگز اور "بلاک کریں" فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  • ‏WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہم کاروباری اداروں کو مخصوص سروسز فراہم کرتے ہیں جیسے انہیں ہماری سروسز کے استعمال کے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنا۔

  • فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیئے فریق ثالث سروس فراہم کنندگان اور دیگر ‏Facebook کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم ہماری سروسز کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کمپنیز کے ساتھ کام کرتے ہیں جیسے، تکنیکی انفراسٹرکچر، ڈیلیوری اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے کیلئے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہمارے لیے سروے اور تحقیق کرنے؛ صارفین اور دیگر افراد کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کی حفاظت کرنے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کیلئے۔ جب ہم فریق ثالث سروس فراہم کنندگان اور دیگر ‏Facebook کمپنیوں سے اس حیثیت سے معلومات شیئر کرتے ہیں تو ہم یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو ہماری جانب سے ہماری ہدایات اور شرائط کے مطابق استعمال کریں۔

  • فریق ثالث کی سروسز۔ جب آپ اور دیگر افراد ایسی فریق ثالث کی سروسز یا دیگر ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جو ہماری سروسز سے منسلک ہیں، تو وہ آپ اور دیگر لوگ کیا شیئر کرتے ہیں اس کے متعلق معلومات موصول کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہماری سروسز کے ساتھ مربوط کردہ ڈیٹا بیک اپ کی سروس (جیسے کہ iCloud یا Google Drive) استعمال کرتے ہیں، تو انہیں وہ معلومات موصول ہوں گی جو آپ ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جیسے آپ کے WhatsApp پیغامات۔ اگر آپ ہماری سروسز کے ذریعے منسلک کسی فریق ثالث کی سروس یا کسی دوسری ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹ سے تعامل کرتے ہیں، جیسے کہ جب آپ کسی فریق ثالث پلیٹ فارم سے مواد چلانے کیلئے درون ایپ پلیئر استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے متعلق معلومات جیسے آپ کا IP ایڈریس اور یہ کہ آپ WhatsApp صارف ہیں، ایسے فریق ثالث کو یا ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹ کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث کی سروسز یا دیگر ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں، ان کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیاں آپ کے ان کی سروسز اور پروڈکٹس کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔

اوپر واپس جائیں

ہم دوسری Facebook کمپنیوں کے ساتھ کس طرح کام کرتے ہیں

‏Facebook کمپنیوں کے ایک حصے کے طور پر، WhatsApp دوسری ‏Facebook کمپنیوں سے معلومات موصول کرتی ہے اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے (یہاں دیکھیں)۔ ہم اپنی سروسز اور ان کمپنیوں کی پیشکشیں بشمول ‏Facebook کمپنی کی پروڈکٹسکو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، انہیں حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے میں مدد کے لیے ان سے حاصل ہونے والی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہماری شیئر کردہ معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہیں:

  • انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری کے سسٹمز کو بہتر بنانے میں مدد کرنا؛
  • یہ سمجھنا کہ ہماری یا ان کی سروسز کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؛
  • ‏⁩Facebook کمپنی کی پراڈکٹس⁩ میں حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینا جیسے، سسٹمز کو محفوظ بنانا اور سپیم، دھمکیوں، بدزبانی، یا خلاف ورزی کی سرگرمیوں کے خلاف لڑنا؛
  • ان کی سروسز اور ان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تجربات کو بہتر بنانا، جیسے آپ کے لیئے تجاویز پیش کرنا (مثال کے طور پر، دوستوں یا گروپ کے رابطوں، یا دلچسپ مواد کی)، فیچرز اور مواد کو نجی بنانا، خریداری اور ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرنا، اور ⁩Facebook کمپنی پراڈکٹس پر متعلقہ آفرز اور اشتہارات دکھانا؛ اور
  • انضمام فراہم کرنا جو آپ کو اپنے WhatsApp کے تجربات کو دیگر ‏⁦⁩Facebook کمپنی پراڈکٹس⁦ کے ساتھ مربوط کرنے کا اہل بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو WhatsApp پر چیزوں کی ادائیگی کے لیئے اپنے Facebook Pay اکاؤنٹ کو مربوط کرنے کی اجازت دینا یا اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے منسلک کرکے دیگر ‏Facebook کمپنی پراڈکٹس، جیسے پورٹل، پر اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کا اہل بنانا۔

دیگر ‏Facebook کمپنیوں کی رازداری کی پالیسیوں کا جائزہ لے کر کے ان کے اور ان کی رازداری کے طریقوں کے بارے میں مزید جانیں۔

اوپر واپس جائیں

تفویض، کنٹرول کی تبدیلی، اور منتقلی

اس صورت میں کہ ہم اپنے تمام یا کچھ اثاثوں کے انضمام، حصول، تنظیم نو، دیوالیہ پن، یا فروخت میں شامل ہوں، تو ہم قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے مطابق ٹرانزیکشن کے سلسلے میں جانشین اداروں یا نئے مالکان کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر کریں گے۔

اوپر واپس جائیں

آپ کی معلومات کا انتظام کرنا اور برقراری

آپ ہمارا درون ایپ اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کا فیچر (سیٹنگز> اکاؤنٹ کے تحت دستیاب) استعمال کرکے اپنی معلومات تک رسائی یا انہیں پورٹ کرسکتے ہیں۔ iPhone کے صارفین کے لئے، آپ ہمارے ⁩iPhone ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی کرنے، نظم کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ Android کے صارفین کے لئے، آپ ہمارے ‏Android ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی کرنے، نظم کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

اس رازداری کی پالیسی میں نشاندہی کردہ مقاصد کے لیئے جب تک ضروری ہوتا ہے ہم معلومات اسٹور کرتے ہیں، بشمول اپنی سروسز فراہم کرنے یا دیگر جائز مقاصد کے لیئے، جیسے قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے، ہماری شرائط کی خلاف ورزیوں کا نفاذ اور روک تھام، یا اپنے حقوق، املاک اور صارفین کا تحفظ یا دفاع کرنے کے لئے۔ اسٹور کرنے کی مدّت کا تعین ہر ایک کیس کی مختلف بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معلومات کی نوعیت، اس کو جمع اور پراسیس کیوں کیا گیا، متعلقہ قانونی یا آپریشنل برقراری کی ضروریات، اور قانونی ذمہ داریوں جیسے عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنی معلومات کو مزید منظم کرنا، تبدیل کرنا، محدود کرنا، یا حذف کرنا چاہتے ہیں تو، آپ مندرجہ ذیل ٹولز کے ذریعے یہ کام کرسکتے ہیں:

  • سروسز کی سیٹنگز۔ آپ دوسرے صارفین کو دستیاب مخصوص معلومات کا نظم کرنے کے لیئے اپنی سروسز کی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے روابط، گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا نظم کر سکتے ہیں، یا پھر جن صارفین سے آپ بات چیت کرتے ہیں ان کا نظم کرنے کیلئے ہمارا ”بلاک“ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

  • اپنا موبائل فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، اور "تعارف" کی معلومات تبدیل کرنا۔ اگر آپ اپنا موبائل فون نمبر تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کو لازمی طور پر ہمارا درون ایپ نمبر تبدیل کریں فیچر کا استعمال کرکے اسے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اپنے اکاؤنٹ کو اپنے نئے موبائل نمبر پر منتقل کرنا ہوگا۔ آپ کسی بھی وقت اپنا پروفائل نام، پروفائل کی تصویر اور "تعارف" کی معلومات بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

  • اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرنا۔ آپ ہمارا درون ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر استعمال کر کے کسی بھی وقت اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں (بشمول اگر آپ قابل اطلاق قانون کے مطابق آپ کی معلومات کے ہمارے استعمال پر رضامندی کالعدم کرنا چاہیں)۔ جب آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو آپ کے غیر ڈیلیور شدہ پیغامات ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں، نیز آپ کی وہ دوسری معلومات بھی حذف ہو جاتی ہیں جن کی ہمیں اپنی سروسز چلانے اور فراہم کرنے کے لیے مزید ضرورت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر، اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے، آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات اور پروفائل فوٹو ڈیلیٹ ہو جائے گی، آپ کو WhatsApp کے تمام گروپس سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا، اور آپ کی WhatsApp میسج ہسٹری بھی ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اگر آپ ہمارا درون ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر استعمال کیے بغیر صرف اپنے آلے سے WhatsApp کو حذف کردیتے ہیں تو، آپ کی معلومات ایک طویل مدت کے لیئے ہمارے پاس محفوظ ہو جائیں گی۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ جب آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو، اس سے آپ کے بنائے ہوئے گروپس سے متعلق آپ کی معلومات یا دیگر صارفین کے پاس موجود آپ سے متعلق معلومات پر اثر نہیں پڑتا ہے، جیسے آپ کی جانب سے ان کو بھیجے گئے پیغامات کی ان کی نقل۔

آپ ہمارے ڈیٹا کو حذف کرنے اور برقرار رکھنے کے طریقوں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے طریقوں کے بارے میں یہاں مزید سیکھ سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں

قانون، ہمارے حقوق اور تحفظ

ہم اوپر اس رازداری کی پالیسی "معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں " سیکشن میں بیان کردہ آپ کی معلومات تک رسائی، تحفظ اور ان کا اشتراک کرتے ہیں اگر ہمیں نیک نیتی پر مبنی یقین ہو کہ ایسا کرنا حسب ذیل مقصد کے لیے ضروری ہے: (ا) قابل اطلاق قانون یا ضوابط، قانونی عمل، یا حکومت کی درخواستوں کے مطابق جواب دینا؛ (ب) ہماری شرائط اور کسی بھی دوسری قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کو نافذ کرنا، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا؛ (ج) دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمی یا سیکیورٹی اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، تحقیقات کرنا، روکنا، یا ان سے نمٹنا؛ یا (د) ہمارے صارفین، WhatsApp، دیگر ‏⁦⁩Facebook کمپنیوں⁦ یا دوسروں کے حقوق، املاک اور تحفظ کی حفاظت کرنا، جس میں موت یا اس سے ہونے والے جسمانی نقصان کو روکنا شامل ہے۔

اوپر واپس جائیں

ہمارے عالمی آپریشنز

WhatsApp عالمی اور داخلی، دونوں سطحوں پر ‏Facebook کمپنیوں کے ساتھ اور خارجی طور پر اپنے شراکت داروں اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ، اور ان لوگوں کے ساتھ جن سے آپ دنیا بھر میں بات چیت کرتے ہیں، اس رازداری کی پالیسی کے مطابق معلومات کا اشتراک کرتی ہے۔ آپ کی معلومات، مثال کے طور پر، ریاستہائے متحدہ، ایسے ممالک یا خطّے میں جہاں پر ‏⁩Facebook کمپنیوں⁦⁩ سے وابستہ لوگ اور شراکت دار ہیں، یا ہمارے سروس فراہم کنندگان مقیم ہیں، یا عالمی طور پر کسی بھی دوسرے ملک یا علاقے میں جس کے باہر آپ رہتے ہیں اور جہاں ہماری سروسز فراہم کی جاتی ہیں وہاں ان مقاصد کے لیئے ٹرانسفر یا منتقل کی جا سکتی ہیں جیسا کہ اس رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔ ‏WhatsApp ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت، Facebook کے عالمی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کا استعمال کرتی ہے۔ یہ منتقلیاں ہماری شرائط میں طے شدہ عالمی سروسز فراہم کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ براہ کرم یہ یاد رکھیں کہ جن ممالک یا خطوں میں آپ کی معلومات منتقل کی جاتی ہیں ان کے رازداری کے قوانین اور تحفظات آپ کے ملک یا علاقے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں

ہماری پالیسی میں اپ ڈیٹس

ہم اپنی رازداری کی پالیسی میں ترمیم یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مناسب طور پر اس رازداری کی پالیسی میں ہونے والی ترامیم کا نوٹس فراہم کریں گے، اور اس رازداری کی پالیسی کے اوپری حصے میں "آخری بار ترمیم شدہ" تاریخ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ براہ کرم وقتاً فوقتاً ہماری رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں۔

اوپر واپس جائیں

کیلیفورنیا کا صارف کی رازداری کا ایکٹ

یہاں کلک کر کے کیلیفورنیا کے رہائشی اپنے حقوق کے متعلق مزید جان سکتے ہیں، جس میں 2018 کا کیلیفورنیا کا صارف کی رازداری کے ایکٹ کے تحت ان کے حقوق استعمال کرنے کا طریقہ شامل ہے۔

اوپر واپس جائیں

برازیل کا عام ڈیٹا تحفظ کا قانون

یہاں کلک کر کے آپ اپنے حقوق کے متعلق مزید جان سکتے ہیں، جس میں برازیل کا عام ڈیٹا تحفظ کے قانون کے تحت اپنے حقوق استعمال کرنے کا طریقہ شامل ہے۔

اوپر واپس جائیں

ہم سے رابطہ کریں

اگر ہماری رازداری کی پالیسی کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات یا مسائل ہیں تو، براہ کرم ⁩ہم سے رابطہ کریں⁦ ۔

WhatsApp LLC
Privacy Policy
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America

اوپر واپس جائیں

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگوڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیںخصوصیاتبلاگسٹوریزبرائے بزنس
ہم کون ہیںہمارا تعارفکیریئرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsapp ویب
مدد درکار ہے؟ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرکورونا وائرس
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2023 ©‏ WhatsApp LLC

سروس کی شرائط