آخری بار ترمیم کیا گیا: 04 جنوری، 2021
آپ کی رازداری کا احترام ہماری رگ رگ میں بسا ہے۔ ہم نے WhatsApp کی شروعات سے ہی رازداری کے سخت اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی سروسز تیار کی ہیں۔ ہماری اپ ڈیٹ شدہ سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی میں آپ کو ملے گا:
*ہم آپ کے ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں اس کے بارے میں اضافی معلومات *- ہماری اپ ڈیٹ شدہ شرائط اور رازداری کی پالیسی مزید معلومات فراہم کرتی ہے کہ ہم آپ کے ڈیٹا پر کس طرح عملدرآمد کرتے ہیں، جس میں ہماری کارروائی کیلئے قانونی بنیاد پر، اور رازداری کیلئے ہماری وابستگی شامل ہیں۔
کاروباری اداروں کے ساتھ بہتر مواصلات- بہت سے کاروباری ادارے اپنے صارفین اور کلائنٹس کے ساتھ بات چیت کے لئے WhatsApp پر بھروسا کرتے ہیں۔ ہم ایسے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو WhatsApp پر آپ کے ساتھ اپنے مواصلات کو سٹور کرنے اور بہتر انتظام کرنے میں مدد کے لئے Facebook یا تیسرے فریق کا استعمال کرتے ہیں۔