WhatsApp LLC (’’ WhatsApp‘‘، ’’ہماری، ’’ہمارا‘‘، ’’ہمارے‘‘، ’’ہم‘‘، یا ’’ہمیں‘‘) لوگوں اور اداروں کو ان کی دانشورانہ املاک کے حقوق کی حفاظت کرنے میں مدد دینے پر عہد بستہ ہے۔ ہمارے صارفین، ہماری ایپس، سروسز، فیچرز، سافٹ ویئر، یا ویب سائیٹ (ایک ساتھ، ’’سروسز‘‘) انسٹال کر کے، ان تک رسائی حاصل کر کے، یا ان کا استعمال کر کے ہماری سروس کی شرائط (’’شرائط‘‘) سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہماری شرائط ہمارے صارفین کو ہماری سروسز کے استعمال کے دوران کسی دوسرے کے دانشورانہ املاک کے حقوق، بشمول ان کے کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارکس، کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔
جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، ہم اپنے صارفین کے پیغامات کو عام طور پر، ہماری سروسز مہیا کرنے کے دوران، اپنے پاس نہیں رکھتے۔ تاہم، ہم اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کی معلومات ضرور ہوسٹ کرتے ہیں، جس میں ہمارے صارفین کی پروفائل تصویر، پروفائل نام، یا اسٹیٹس کا پیغامِ شامل ہیں، اگر وہ ان کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کے طور پر شامل کرنا چاہیں۔
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے اور یہ درخواست کرنے کیلئے کہ WhatsApp ایسے تمام خلاف ورزی والے مواد کو ہٹا دے جنہیں وہ ہوسٹ کر رہی ہے (جیسے کہ WhatsApp کے صارفین کی پروفائل تصویر، پروفائل نام، یا اسٹیٹس کا پیغامِ)، براہ کرم کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم (نیچے درج تمام معلومات کے ساتھ) ip@whatsapp.com کو برقی ڈاک (ای میل) کے ذریعے بھیجیں۔ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم WhatsApp کے کاپی رائٹ کے نمائندے کو بھی بھیج سکتے ہیں:
WhatsApp LLC :Attn
WhatsApp Copyright Agent
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America
ip@whatsapp.com
اس سے پہلے کہ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل WhatsApp سے رابطہ کیے بغیر ہی نکال لیں۔
ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے اور یہ درخواست کرنے کیلئے کہ WhatsApp ایسے تمام خلاف ورزی والے مواد کو ہٹا دے جنہیں وہ ہوسٹ کر رہی ہے، براہ کرم ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم (نیچے درج تمام معلومات کے ساتھ) ip@whatsapp.com کو برقی ڈاک (ای میل) کے ذریعے بھیجیں۔
اس سے پہلے کہ آپ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو، ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل WhatsApp سے رابطہ کیے بغیر ہی نکال لیں۔
براہ کرم WhatsApp کو کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کرتے وقت درج ذیل تمام معلومات شامل کریں: