مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں

دانشورانہ املاک کی پالیسی آپ کے کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارکس

‏WhatsApp LLC (’’ WhatsApp‘‘، ’’ہماری، ’’ہمارا‘‘، ’’ہمارے‘‘، ’’ہم‘‘، یا ’’ہمیں‘‘) لوگوں اور اداروں کو ان کی دانشورانہ املاک کے حقوق کی حفاظت کرنے میں مدد دینے پر عہد بستہ ہے۔ ہمارے صارفین، ہماری ایپس، سروسز، فیچرز، سافٹ ویئر، یا ویب سائیٹ (ایک ساتھ، ’’سروسز‘‘) انسٹال کر کے، ان تک رسائی حاصل کر کے، یا ان کا استعمال کر کے ہماری سروس کی شرائط (’’شرائط‘‘) سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہماری شرائط ہمارے صارفین کو ہماری سروسز کے استعمال کے دوران کسی دوسرے کے دانشورانہ املاک کے حقوق، بشمول ان کے کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارکس، کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، ہم اپنے صارفین کے پیغامات کو عام طور پر، ہماری سروسز مہیا کرنے کے دوران، اپنے پاس نہیں رکھتے۔ تاہم، ہم اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کی معلومات ضرور ہوسٹ کرتے ہیں، جس میں ہمارے صارفین کی پروفائل تصویر، پروفائل نام، یا اسٹیٹس کا پیغامِ شامل ہیں، اگر وہ ان کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کے طور پر شامل کرنا چاہیں۔

اوپر واپس جائيں

کاپی رائٹ

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے اور یہ درخواست کرنے کیلئے کہ WhatsApp ایسے تمام خلاف ورزی والے مواد کو ہٹا دے جنہیں وہ ہوسٹ کر رہی ہے (جیسے کہ WhatsApp کے صارفین کی پروفائل تصویر، پروفائل نام، یا اسٹیٹس کا پیغامِ)، براہ کرم کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم (نیچے درج تمام معلومات کے ساتھ) ip@whatsapp.com کو برقی ڈاک (ای میل) کے ذریعے بھیجیں۔ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم WhatsApp کے کاپی رائٹ کے نمائندے کو بھی بھیج سکتے ہیں:

WhatsApp LLC :Attn
WhatsApp Copyright Agent
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America
ip@whatsapp.com

اس سے پہلے کہ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل WhatsApp سے رابطہ کیے بغیر ہی نکال لیں۔

اوپر واپس جائيں

ٹریڈ مارک

ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے اور یہ درخواست کرنے کیلئے کہ WhatsApp ایسے تمام خلاف ورزی والے مواد کو ہٹا دے جنہیں وہ ہوسٹ کر رہی ہے، براہ کرم ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا مکمل شدہ کلیم (نیچے درج تمام معلومات کے ساتھ) ip@whatsapp.com کو برقی ڈاک (ای میل) کے ذریعے بھیجیں۔

اس سے پہلے کہ آپ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو، ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل WhatsApp سے رابطہ کیے بغیر ہی نکال لیں۔

اوپر واپس جائيں

WhatsApp کو بھیجے جانے والے آپ کے کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے کلیم میں کیا شامل کیا جائے

براہ کرم WhatsApp کو کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کرتے وقت درج ذیل تمام معلومات شامل کریں:

  • آپ کی رابطے کی مکمل معلومات (پورا نام، ڈاک کا پتہ، اور فون نمبر)۔ نوٹ کریں کہ ہم آپ کے رابطے کی معلومات، آپ کے نام اور ای میل پتہ سمیت (اگر دیے گئے ہوں تو)، آپ کے ادارے یا کلائنٹ کا نام جو ان حقوق کا مالک ہو، اور آپ کی رپورٹ کا مواد، اس شخص کو جس کے مواد کی آپ رپورٹ کر رہے ہیں، باقاعدگی سے فراہم کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو پیشہ ورانہ یا کاروباری ای میل پتہ دے سکتے ہیں جس پر آپ سے رابطہ کیا جا سکے۔
  • اس کاپی رائٹ شدہ کام یا ٹریڈ مارک کی تفصیل جس کی خلاف ورزی کا آپ کلیم کر رہے ہیں۔
  • اس مواد کی تفصیل جو ہماری سروسز پر ہوسٹ کیا گیا ہے، جس کے بارے میں آپ کا کلیم ہے کہ وہ آپ کے کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
  • معلومات جو ہمیں ہماری سروسز پر اس مواد کو ڈھونڈنے کے قابل بنانے کیلئے کافی ہوں۔ ایسا کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہمیں ہماری سروسز میں خلاف ورزی والا مواد شامل کرنے والے فرد کا فون نمبر فراہم کیا جائے۔
  • اس بات کا اقرار کہ:
    • آپ کو نیک نیتی سے یقین ہے کہ اوپر بیان کردہ کاپی رائٹ شدہ اور ٹریڈ مارک شدہ مواد کا اس انداز میں استعمال جس کی آپ نے شکایت کی ہے، اس کے کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کے مالک، ان کے نمائندے یا قانون کی جانب سے اجازت یافتہ نہیں ہے؛
    • آپ کے کلیم میں درج معلومات صحیح ہیں؛ اور
    • آپ، عہد شکنی کی تعزیری کارروائی کے تحت، اقرار کرتے ہیں کہ جس بلا شرکت کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہے، اس کے آپ مالک ہیں یا مالک کی جانب سے کارروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
  • آپ کا برقی یا حقیقی دستخط۔

اوپر واپس جائيں

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ