مؤثر تاریخ 16 جون، 2025
یہ WhatsApp چینلز کی سبسکرپشن حاصل کرنے والے سبسکرائبر کیلئے سروس کی شرائط ("چینلز سبسکرائبر کی شرائط" یا "شرائط") آپ کے ذریعے (جس کا حوالہ یہاں آپ، آپ کے، اور/یا سبسکرائبر کے طور پر دیا گیا ہے) کسی چینل کی سبسکرپشن کی خریداری کرنے اور اس میں شامل ہونے کی نگرانی کرتی ہیں (جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے)۔ چینلز سبسکرپشن میں شامل ہونے یا بصورت دیگر حصہ لینے کا مطلب ہے کہ آپ ان چینلز سبسکرائبر کی شرائط سے متفق ہیں۔ براہ کرم ان چینلز سبسکرائبر کی شرائط کو بغور پڑھیں۔
چینل کے مالک (مالکان) سے مراد وہ فرد یا ادارہ ہے جو WhatsApp چینل اور اس میں موجود چینلز سبسکرپشن مواد کے مالک ہوتے ہیں۔
چینلز سبسکرپشن(سبسکرپشنز) کا مطلب ہے خودکار طور پر ماہانہ ادائیگی کے ساتھ جاری رہنے والی سبسکرپشن جو WhatsApp پر دستیاب کی جاتی ہے، تاکہ صارف کو کسی چینل کے مالک کے سبسکرپشن مواد اور/یا کچھ مخصوص ڈیجیٹل فیچرز تک رسائی حاصل ہو سکے۔
چینلز سبسکرپشن مواد کا مطلب ہے وہ مواد جو کسی چینل کے مالک کی جانب سے صرف ان سبسکرائبر کو فراہم کیا جاتا ہے جنہوں نے اُس مالک کے چینل کی سبسکرپشن خرید رکھی ہو۔
آپ یا سبسکرائبر کا مطلب ہے کوئی بھی شخص جو WhatsApp سے چینلز کی سبسکرپشن خریدتا ہے۔
تجدید کی تاریخ سے مراد آپ کی جانب سے سبسکرپشن لیے جانے کی تاریخ کے بعد ہر مہینے کی وہ تاریخ یا ہر سال کا وہ مہینہ اور تاریخ ہے (جو بھی قابل اطلاق ہو) جو آپ کی جانب سے سبسکرپشن لیے جانے کی تاریخ یا مہینہ کے دن (جو بھی قابل اطلاق ہو) کے ساتھ مماثل ہوتا ہے۔ ہر تجدید کی تاریخ پر، آپ کے چینل کی سبسکرپشن خود کار طور پر تجدید ہو جائے گی اور آپ سے نئی مدت کیلئے سبسکرپشن کی فیس وصول کی جائے گی، الّا یہ کہ آپ خود چینلز کی سبسکرپشن منسوخ کر دیں یا ذیل میں بیان کردہ شرائط کے مطابق چینل کی سبسکرپشن کسی اور وجہ سے بند کر دی جائے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن کا انتخاب کرتے ہیں اور آپ کی سبسکرپشن کی تاریخ (جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے) 15 فروری ہے، تو آپ سے اسی سال کی 15 مارچ کو چینلز کی سبسکرپشن فیس دوبارہ وصول کی جائے گی، اور اس کے بعد ہر مہینے کی 15 تاریخ کو آپ سے سبسکرپشن کی فیس وصول کی جاتی رہے گی جب تک کہ آپ کی سبسکرپشن منسوخ نہیں ہو جاتی یا بصورت دیگر بند نہیں ہو جاتی۔ اگر آپ کسی ایسے کیلنڈر دن کو چینلز سبسکرپشن کی ادائیگی کرتے ہیں جو دن کسی مخصوص مہینے میں موجود نہیں ہوتا، تو اُس مہینے میں آپ کی تجدید کی تاریخ مہینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی سبسکرپشن کی تاریخ 31 مارچ ہے، تو آپ کی پہلی تجدید کی تاریخ 30 اپریل ہوگی، اور اس کے بعد ہر مہینے کی 30 تاریخ کو آپ کی سبسکرپشن کی تجدید ہوتی رہے گی۔
سبسکرپشن کی تاریخ کا مطلب وہ تاریخ ہے جس دن آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں۔
سبسکرپشن کی مدت سے مراد ہر ایک ماہ کی وہ مدت ہے جو آپ کی سبسکرپشن کی تاریخ کے بعد شروع ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن پلان منتخب کرتے ہیں، اور آپ کی سبسکرپشن کی تاریخ 15 مارچ ہے، تو سبسکرپشن کی موجودہ مدت اسی کیلنڈر سال کے 15 مارچ سے 14 اپریل تک رہے گی اور اگلی سبسکرپشن کی مدت خود کار طور پر اسی کیلنڈر سال کے 15 اپریل سے شروع ہوگی۔
فریق ثالث پلیٹ فارم فراہم کنندہ (فراہم کنندگان) کا مطلب ہے کوئی غیر WhatsApp پلیٹ فارم، جیسے کہ Apple App Store یا Google Play، جس کے ذریعے آپ چینلز سبسکرپشن خریدتے ہیں۔