شروع سے آخر تک رمزکاری

پوشیدگی اور تحفظ ہماری رگ رگ میں سمائے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہم نے ہمارے ایپ کی تازہ ترین اشاعت (ورژن) میں شروع سے آخر تک رمزکاری کو شامل کیا ہے۔ جب دونوں اطراف سے مرموز ہوتے ہیں، تو آپ کے پیغامات، تصاویر، بصری بندش، صوتی پیغامات، دستاویزات، اور کالس غلط ہاتھوں میں جانے سے بچے رہتے ہیں۔

شروع سے آخر تک رمزکاری اسی صورت میں پائی جا سکتی ہے، جب آپ اور آپ جن لوگوں کو پیغام بھیجیں دونوں WhatsApp کی تازہ ترین اشاعت (ورژن) کا استعمال کر رہے ہوں۔

WhatsApp کی دونوں اطراف سے رمزکاری اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ صرف آپ اور وہ شخص جس کے ساتھ آپ مہوِ گفتگو ہوں، اندرونِ گفتگو جو کچھ بھیجا جائے اسے پڑھ سکتے ہیں، اور درمیان میں کوئی دوسرا نہیں، WhatsApp بھی نہیں۔ آپ کے پیغامات ایک تالے میں مقفل ہوتے ہیں،اور صرف وصول کندہ اور آپ کے پاس اس تالے کی کلیدِ خاص رہتی ہے جو آپ کے پیغامات کو کھولنے اور پڑھنے کے لیے ضروری ہے۔ مزید تحفظ کے لیے، آپ کا بھیجا ہوا ہر پیغام ایک یکتا قفل و کلید رکھتا ہے۔ یہ سب خود کاری سے ہوتا ہے: کوئی ترتیبات چھیڑنے یا اپنے پیغامات کی حفاظت کرنے کے لیے کسی خفیہ بات چیت کو مرتب کرنے کی ضرورت نہیں۔

توجہ: شروع سے آخر تک رمزکاری ہمیشہ فعال رہتی ہے، بشرطیکہ تمام صارفین WhatsApp کی تازہ ترین اشاعت (ورژن) کا استعمال کر رہے ہوں۔ شروع سے آخر تک رمزکاری کو غیر فعال کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

رابطہ کی معلوماتی اسکرین پر یہ ’’علامتی تحریر تحفظ (سیکیورٹی کوڈ) کی تصدیق کریں‘‘ کیا ہے؟

کسی بات چیت میں کالس اور پیغامات جو آپ بھیجتے ہیں وہ دونوں اطراف سے مرموز ہیں اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے، آپ کی ہر بات چیت کی اپنی ایک علامتی تحریر تحفظ رہتی ہے۔

توجہ: تصدیقی کارروائی اختیاری ہے اور صرف آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

یہ علامتی تحریر (کوڈ) رابطے کی معلوماتی اسکرین پر پائی جا سکتی ہے، QR کوڈ اور ۶۰-عدد والے نمبر کی صورت میں۔ یہ علاماتی تحاریر ہر بات چیت کے لیے یکتا ہوتی ہیں اور آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے، ہر بات چیت میں لوگوں کے درمیان ان کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ علاماتی تحاریر تحفظ آپ لوگوں کے درمیان مشترک کی جانے والی منفرد کلید کا ایک ظاہری ورژن ہے - اور آپ فکر نہ کریں، یہ وہ اصل کلید نہیں ہے، وہ تو ہمیشہ چھپا کر رکھی جاتی ہے۔

کسی بات چیت کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے

  1. بات چیت کھولیں۔
  2. رابطے کی معلوماتی اسکرین کو کھولنے کے لیے، مطلوبہ رابطے کے نام پر تھپتھپائیں۔
  3. QR علامتی تحریر (کوڈ) اور ۶۰-عدد والے نمبر کو دیکھنے کے لیے رمزکاری پر تھپتھپائیں۔

اگر آپ اور آپ کا رابطہ مادّی طور پر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہیں، تو آپ میں سے کوئی ایک، دوسرے کا QR کوڈ اسکین کر سکتا ہے، یا پھر ۶۰-عدد والے نمبر کا بصری طور پر موازنہ کر سکتا ہے۔ اگر آپ QR کوڈ کو اسکین کریں، اور درحقیقت کوڈ ایک سا ہی ہو، تو ایک سبز چیک کا نشان نمودار ہو جائیگا۔ اب جب وہ دونوں علاماتی تحاریرایک سی ہیں، تو آپ کو یقین ہو جانا چاہیئے کہ آپ کے پیغامات اور کالس میں کوئی دخل انداز نہیں ہو رہا۔

اگر کوڈس ایک دوسرے سے نہیں مل رہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کسی اور رابطے یا فون نمبر کا کوڈ اسکین کر رہے ہوں۔ اگر آپ کے رابطے نے حال ہی میں WhatsApp کو دوبارہ نصب کیا ہے، یا آلات کو بدلا ہو، تو ہماری رائے ہے کہ آپ کوڈ کی تازہ کاری کرنے کے لیے انہیں ایک نیا کوڈ بھیجیں اور پھر اس کوڈ کو اسکین کریں۔

اس مضمون میں علاماتی تحاریرِ تحفظ (کوڈس) کے تبدیل کرنے کے متعلق مزید جانکاری حاصل کریں۔

اگر آپ اور آپ کا رابطہ مادی طور پر قریب نہیں ہیں، تو آپ انہیں ۶۰-عدد والا نمبر بھیج سکتے ہیں۔ اپنے رابطے کو بتائیں کہ جب انہیں آپ کا کوڈ مل جائے، تو وہ اسے لکھ لیں اور پھر رابطے کی معلوماتی اسکرین پہ زیرِ رمزکاری نمودار ہونے والے ۶۰-عدد والے نمبر کے ساتھ اس کا بصری طور پر موازنہ کر لیں۔ Android، iPhone اور Windows Phone کے لیے، آپ ۶۰-عدد والے نمبر کو SMS، برقی خط (ای میل) وغیرہ کے حوالے سے بھیجنے کے لیے، QR کوڈ/۶۰-عدد والے نمبر والی اسکرین پر موجود اشتراک کریں بٹن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مجھے نظر آ رہا ہے کہ میرے بھیجے جانے والے پیغامات مرموز نہیں ہیں

یہ ممکن ہے کہ آپ کسی رابطے/گروپ کی معلوماتی اسکرین پر رمزکاری پر تھپتھپائیں اور آپ کو یہ پیغام دیا جائے کہ آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات دونوں اطراف سے مرموز نہیں ہیں۔ اگر ایسا معاملہ ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو یا آپ جس شخص سے بتیا رہے ہیں اس کو WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر تازہ کاری کرنے کی ضرورت ہو۔ جب کسی گروپ میں تمام شرکاء یا کسی منفرد بات چیت میں آپ جس فرد کو پیغام بھیج رہے ہوں اس نے WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر تازہ کاری کر لی ہو، تب بات چیت میں بھیجے جانے والے پیغامات کے مرموز ہونے کی نشان دہی کرنے والی ایک چھوٹی سی علامت بات چیت کی اسکرین میں نمودار ہوگی۔

مزید جانکاری کے لیے، براہ مہربانی WhatsApp تحفظ کو پڑھیں۔

شکریہ،
WhatsApp تعاون ٹیم