چاہے آپ اسکول میں پڑھاتے ہوں یا یونیورسٹی میں، اگر تدریسی عمل میں خلل آ رہا ہے تو WhatsApp پر اپنے طلبا کے ساتھ رابطے میں رہنے پر غور کریں۔*
اپنے کسٹمرز کے ساتھ جڑتے وقت براہ کرم WhatsApp ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔ صرف انہی صارفین سے رابطہ کریں جنہیں آپ جانتے ہیں اور جو آپ سے پیغامات موصول کرنا چاہتے ہیں، کسٹمرز سے کہیں کہ وہ آپ کا فون نمبر اپنی ایڈریس بُک میں محفوظ کر لیں، نیز گروپس میں خودکار یا پروموشنل پیغامات بھیجنے سے گریز کریں۔ ان آسان باتوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دیگر صارفین کی جانب سے شکایات ہو سکتی ہیں اور ممکنہ طور پر اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
اگر آپ WhatsApp پر نئے ہیں تو استعمال شروع کرنے کے طریقے کے بارے میں مرحلہ بہ مرحلہ گائیڈ کیلئے یہاں کلک کریں۔
اگر WhatsApp کے کورونا وائرس سے متعلق معلوماتی مرکز کے بارے میں آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو، ہم سے رابطہ کریں۔