ہماری سروسز کو آپریٹ کرنے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے، اور تشہیر کرنے کے لیے، بشمول جب آپ ہماری بزنس سروسز انسٹال کرتے ہیں، ان تک رسائی کرتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں، WhatsApp کے لیے کچھ معلومات موصول کرنا یا اکٹھی کرنا ضروری ہے۔
ہم جو معلومات حاصل اور جمع کرتے ہیں، ان کی نوعیت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ ہماری بزنس سروسز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی بزنس سروسز فراہم کرنے کے لیے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں، اور ان کے بغیر ہم آپ کو اپنی بزنس سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ ہم جو معلومات جمع کرتے ہیں، اس میں آپ کی فراہم کردہ معلومات، خودکار طریقے سے جمع کی گئی معلومات، اور تیسرے فریق کی معلومات شامل ہیں۔
ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری بزنس سروسز کو (آپ کے انتخابات اور قابل اطلاق قانون کے تحت) چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
جب آپ ہماری بزنس سروسز استعمال کرتے ہیں تو آپ ہم سے اپنی معلومات شیئر کرتے ہیں اور ہم آپ کی معلومات کو اپنی بزنس سروسز دینے، انہیں بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، مدد کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے لیے شیئر کرتے ہیں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں اور انہیں کیسے استعمال اور شیئر کرتے ہیں، براہ کرم
WhatsApp Business ایپ کی پرائیویسی پالیسی پڑھیں۔