WhatsApp کالنگ کے ذریعے ساتھ مل کر بہت سے کام کریں
سکرین شیئرنگ، کال شیڈولنگ اور کال کے لنکس کے ذریعے،
ریئل ٹائم میں جڑنا اور تعاون کرنا پہلے کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔
iOS اور Android آلات میں مفت*، قابل اعتماد وائس اور ویڈیو کالنگ کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر اپنے لیے اہمیت کے حامل لوگوں سے جڑے رہیں۔
* ڈیٹا چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے اپنے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
سکرین شیئرنگ، کال شیڈولنگ اور کال کے لنکس کے ذریعے،
ریئل ٹائم میں جڑنا اور تعاون کرنا پہلے کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔
وائس کال کے ذریعے اپنے دوستوں اور فیملی سے بات کریں، یا ون آن ون اور گروپ ویڈیو کالز کے ذریعے روبرو بات چیت کریں—یہ سروسز بالکل مفت* اور لامحدود ہیں۔
*جب آپ WiFi یا ڈیٹا پیکیج استعمال کر کے کال کرتے ہیں
ویڈیو کالز کے دوران شیئر کی گئی سکرین پر ساتھ مل کر منصوبہ بنائیں اور تخلیقی بنیں۔
سبھی کے شیڈول کیلئے مناسب میٹنگ کا وقت سیٹ اپ کرنے کیلئے ایک ایونٹ بنائیں—تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔
ہر کسی کو کال کا لنک بھیج کر WhatsApp پر آپ کی کال میں جوائن ہونے کی دعوت دیں۔
ہر سائز کے گروپس کیلئے آڈیو ہینگ آؤٹس۔ چاہے وہ سنسنی خیز فٹبال میچ ہو، ہوم ورک کا کوئی مشکل سوال، یا کوئی بڑی خبر شیئر کرنی ہو — بعض اوقات آپ کو صرف اپنے گروپ چیٹ میں موجود کسی سے بات کرنے کا دل کرتا ہے۔
وائس کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو مفت کال کرنے کی سہولت دیتی ہے، بھلے ہی وہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔ وائس کالنگ آپ کے موبائل پلان کے منٹس کی بجائے آپ کے فون کا انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتی ہے۔ ڈیٹا چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔ کال شروع کرنے کیلئے، اس گروپ چیٹ کو کھولیں جس پر آپ کال کرنا چاہتے ہیں اور کال شروع کرنے کیلئے فون کے آئیکن پر کلک کریں۔ آپ موجودہ گروپ چیٹس کے علاوہ کالز ٹیب سے دیگر رابطوں کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
ویڈیو کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ کال شروع کرنے کیلئے، اس گروپ چیٹ کو کھولیں جس پر آپ کال کرنا چاہتے ہیں اور کال شروع کرنے کیلئے ویڈیو کے آئیکن پر کلک کریں۔ آپ موجودہ گروپ چیٹس کے علاوہ کالز ٹیب سے دیگر رابطوں کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
اسکرین شیئر کرنے سے لوگوں کو رئیل ٹائم میں جو کچھ ان کی سکرین پر ہے اسے شیئر کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اپنی سکرین شیئر کرنے کے لیے آپ کو ویڈیو کال میں ہونا ضروری ہے۔ ویڈیو کنٹرولز میں 'مزید آپشنز' (تین عمودی نقطے) پر ٹیپ کریں اور پھر 'سکرین شیئر کریں' پر ٹیپ کریں۔ آپ کے فون پر پرامپٹ نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا کہ آپ WhatsApp کے ساتھ ریکارڈ کرنا شروع کرنے والے ہیں۔
آپ اجتماعات کا نظم کرنے اور منسلک رہنے میں مدد کے لیے انفرادی اور گروپ چیٹس میں ایونٹس بنا سکتے ہیں۔ ایونٹس میں مفید معلومات ہوتی ہیں جن تک لوگ آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایونٹ بنانے کیلئے اپنی انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں اور 'شامل کریں (پلس کا نشان) > ایونٹ' پر کلک کریں۔
لنک کردہ آلات آپ کے آلات میں سے کسی سے WhatsApp تک رسائی حاصل کرنے کا ایک معتبر، محفوظ طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے بنیادی فون کے ساتھ ایک وقت میں چار آلات تک لنک کرکے منسلک رہ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا WhatsApp اکاؤنٹ رجسٹر کرنے اور نئے آلات کو لنک کرنے کے لیے اپنے بنیادی فون کی ضرورت ہوگی۔