۔WhatsApp Business ایپ

یہ WhatsApp Business ایک Android ایپ ہے، جسے مفت میں ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، اور جسے چھوٹے کاروباروں کے مالکوں کو مدِ نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے پیغامات کی خودکاری، درجہ بندی اور فوری جواب دینے جیسے وسائل کا استعمال کر کے کاروبار اپنے خریداروں کے ساتھ آسانی سے گفتگو کر سکتے ہیں۔

سب کی توجہ پائیں

کاروباری پروفائل

اپنے خریداروں کے لیے آپ کا پتہ، کاروبار کی تفصیل، ای میل پتہ، اور ویبسائٹ جیسی اہم معلومات کے ساتھ ایک کاروباری پروفائل بنائیں۔

کم محنت، زیادہ پیغامات

فوری جوابات

فوری جوابات آپ کو بار بار بھیجے جانے والے پیغامات کو محفوظ کر کے انہیں دوبارہ استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں، تا کہ آپ عام سوالوں کا جلد جواب دے سکیں۔

فوری جواب دیں

خود کار پیغامات

آپ کے جواب نہ دے پانے کے وقت کے لیے غیرموجودگی پیغام مقرر کریں، تا کہ آپ کے خریداروں کو پتہ چلے کہ وہ جواب کی توقع کب رکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے خریداروں کو اپنے کاروبار سے متعرف کرانے کے لیے تسلیمی پیغام بھی مقرر کر سکتے ہیں۔

واقفیت حاصل کریں

پیغامات کی شماریاتی معلومات

کتنے پیغامات کامیابی کے ساتھ بھیجے گئے، پہنچائے گئے، اور کتنے پڑھے گئے، جیسی اہم گنتی دیکھیں۔