
WhatsApp Business ایپ
WhatsApp Business ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور اسے چھوٹے کاروبار کے مالکان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔ یہ ایپ آپ کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ ذاتی طور پر منسلک ہونا، آپ کی پروڈکٹس اور سروسز کو نمایاں کرنا، اور خریداری کے دوران کسی بھی وقت کسٹمرز کے سوالات کا جواب دینا آسان بناتی ہے۔ اپنی پروڈکٹس اور سروسز کی نمائش کیلئے ایک کیٹلاگ بنائیں اور پیغامات کو خودکار بنانے، ترتیب دینے اور تیزی سے ان کا جواب دینے کیلئے خصوصی ٹولز استعمال کریں۔
WhatsApp کسٹمر سپورٹ فراہم کرنے اور کسٹمرز کو اہم اطلاعات بھیجنے میں درمیانے اور بڑے سائز کے کاروباروں کی بھی مدد کر سکتی ہے۔ WhatsApp Business API کے بارے میں مزید جانیں۔