متنہا

آسان، قابلِ اعتبار پیغام رسانی

اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو مفت* میں پیغام بھیجیں۔ پیغامات بھیجنے کے لیے WhatsApp آپ کے فون کے انٹرنیٹ کنکشن کا استعمال کرتا ہے سو آپ SMS کے چارجز سے بچ سکتے ہیں۔
* ڈیٹا چارجز لگ سکتے ہیں۔ تفصیل کے لیے اپنے پروائڈر سے رابطہ کریں۔

گروپ بات چیت

رابطے میں رہنے کے لیے گروپس

جو لوگ خاص اہمیت رکھتے ہوں ان کے گروپس سے رابطے میں رہیں، جیسے کہ رشتہ دار یا همکار۔ گروپ بات چیت کے ذریعے، آپ بیَک وقت تقریباً ۲۵۶ لوگوں کے ساتھ پیغامات ، تصاویر، اور ویڈیوزکا اشتراک کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گروپ کو نام دے سکتے ہیں، بے آواز کر سکتے ہیں یا اطلاعات میں انفرادی رد و بدل، یا اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
دوستوں
خاندان
اختتام ہفتہ

WhatsApp ویب اور ڈیسکٹاپ پر

گفتگو جاری رکھیں

WhatsApp کے ویب اور ڈیسکٹاپ پر ہونے سے، آپ اپنی تمام بات چیت کو اپنے کمپیوٹر پرہموار طریقے سے مطابقت میں لا سکتے ہیں تا کہ آپ، کوئی بھی آلہ جو آپ کے لیے مناسب ہو، اس پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ڈیسکٹاپ ایپ متنزل کریںیا جائیںweb.whatsapp.comابتدا کے لئے۔

WhatsApp کی صوتی اور ویڈیو کالز

بے خوف بات کریں

صوتی کالس کے ذریعے، آپ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ مفت* میں بات کر سکتے ہیں، اگرچہ وہ کسی غیر ملک میں ہوں۔ اورجب آواز اور متن کافی نہ رہیں، تبمفت* ویڈیو کالز کے ذریعے آپ رو بہ رو گفتگو کر سکتے ہیں ۔ WhatsApp کی صوتی اور ویڈیو کالز آپ کے سیل پلین کے صوتی لمحات کے بجائے فون کے انٹرنیٹ کنکشن کا استعمال کرتی ہیں، تاکہ آپ کو مہنگی کالنگ کی قیمتوں کی فکر نہ رہے۔
* ڈیٹا چارجز لگ سکتے ہیں۔ تفصیل کے لیے اپنے پروائڈر سے رابطہ کریں۔

شروع سے آخر تک رمزکاری

بنیادی تحفظ

آپ کے کچھ سب سے زیادہ ذاتی لمحات کا WhatsApp پر اشتراک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہم نے ہمارے ایپ کے تازہ ترین ورژنس میں شروع سے آخر تک رمزکاری کی تخلیق کی ہے۔ جب دونوں اطراف سے مرموز ہوتے ہیں تو آپ کے پیغامات اور کالز اس طرح محفوظ ہوتے ہیں کہ صرف آپ اور جس شخص سے آپ مخاطب ہیں انہیں پڑھ یا سن سکتے ہیں، اور بیچ میں کوئی نہیں، WhatsApp بھی نہیں۔

تصویریں اور ویڈیوز

ان لمحات کا اشتراک کریں جو اہم ہوں

تصاویر اور ویڈیوز WhatsApp پر فوراً بھیجیں۔ آپ اس میں در ساختہ کیمرے سے وہ لمحات بھی قید کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے اہم ہوں۔ WhatsApp کے ذریعے، آپ تصاویر اور ویڈیوز جلد بھیج سکتے ہیں اگرچہ آپ کم رفتار کنیکشن پر ہی ہوں۔

صوتی پیغامات

اپنے دل کی کہیں

کبھی کبھی، آپ کی آواز ہی سب کہہ دیتی ہے۔ صرف ایک ٹیپ کے ساتھ آپ صوتی پیغام محفوظ کر سکتے ہیں، ایک فوری ہیلو یا ایک لمبی کہانی کے لیے بالکل صحیح۔

دستاویزات

دستاویز کا اشتراک آسان ہوا

بغیر ای میل یا فائل حصہ داری ایپ کے جنجال کے PDFs، دستاویزات، اسپریڈشیٹس، اسلائڈ شوز اوراس کے علاوہ بھی بہت کچھ بھیجیں۔ آپ ۱۰۰MBتک دستاویزات بھیج سکتے ہیں، اس لیے آپ با آسانی جسے جو بھیجنا چاہیں بھیج سکتے ہیں۔