میں WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو Chrome میں کیسے وصول کروں؟

آپ WhatsApp برائے ویب کا استعمال کرتے ہوئے نئے پیغامات کی اطلاعات وصول کر سکتے ہیں۔اطلاعات آپ کے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کی دائیں جانب نمودار ہوں گی۔

اگر آپ WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو وصول نہیں کر پا رہے، تو ایسا ہونے کی کچھ وجوہات ہیں:

  • آپ نے اب تک Chrome میں WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو فعال نہیں کیا ہے۔
  • آپ نے اطلاعات کو ساکت کر دیا ہے۔
  • آپ نے Chrome میں WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو مسدود کر رکھا ہے۔
  • آپ نے عارضی طور پر WhatsApp برائے ویب کی تمام اطلاعات سے متعلقہ ﺗﻨﺒﯿﮩﺎﺕ اور آوازیں بند کر رکھی ہیں۔

WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو فعال کرنے کے لیے

  1. بات چیت کی فہرست کے اوپر موجود نیلے خانے میں ڈیسک ٹاپ اطلاعات فعال کریں پر کلِک کریں۔

  2. اسکرین پر ظاہر ہونے والی حدایات پر عمل کریں اور WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو فعال کرنے کے لیے اجازت دیں پر کلِک کریں۔

اگر آپ کو نیلا خانہ نظر نہیں آ رہا، تو صفحے کو تازہ (ری فریش) کر کے دیکھیں۔ اگر آپ کو اب بھی وہ خانہ دکھائی نہیں دے رہا، تو ہو سکتا ہے آپ نے WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو ساکت یا مسدود کر دیا ہو۔

WhatsApp برائے ویب کو اطلاعات بھیجنے کی اجازت دینے کے لیے

  1. Chrome کے اندر، ترتیبات > اعلیٰ ترتیبات دکھائیں۔۔۔ > مشتملات کی ترتیبات۔۔۔ پر کلِک کریں۔
  2. اطلاعات کے تحت، تمام سائٹس کو ڈیسک ٹاپ کی اطلاعات دکھانے کی اجازت دیں یا جب سائٹ ڈیسک ٹاپ کی اطلاعات دکھانا چاہے تو اجازت طلب کریں کا انتخاب کریں۔
  3. استثناءات کا انتظام کریں پر کلِک کریں اور مستثنیٰ فہرست میں web.whatsapp.com کی تلاش کریں۔
  4. اگر web.whatsapp.com کے قریب مسدود کریں لکھا ہوا ہو، تو اس کو فہرست سے مسترد کرنے کے لیے اس کے پاس موجود X پر کلِک کریں۔
  5. WhatsApp Web پر واپس جائیں، اور اب آپ کو بات چیت کی فہرست کے اوپر نیلا خانہ نظر آ جانا چاہیئے۔

  6. اسکرین پر نظر آنے والی حدایات پر عمل کریں اور اجازت دیں پر کلِک کریں تاکہ WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات فعال ہو جائیں۔

Chrome کی اطلاعات کو کیسے تشکیل دی جائے وہ یہاں سیکھیں۔

WhatsApp برائے ویب کی اطلاعات کو غیر فعال کرنے کے لیے

  • مکمل طور پر غیر فعال کرنے کے لیے، WhatsApp برائے ویب کو کھولیں، مینیو کے نشان پر کلِک کریں، ترتیبات پر کلِک کریں، اطلاعات پر کلِک کریں، اور آواز اور ڈیسک ٹاپ کی تنبیہات کو غیر منتخب کر دیں۔
  • عارضی طور پر کچھ وقت کے لیے اطلاعات کو غیر فعال کرنے کے لیے، اطلاعات > ۔۔۔سے متعلق تنبیہات اور آوازوں کو بند کر دیں پر جائیں اور اپنی مرضی کے مطابق وقت کی میعاد مقرر کریں۔

اگر آپ اطلاعات کو دوبارہ فعال کرنا چاہیں، تو بس نئی بات چیت کے نشان کے قریب موجود غیر فعال اطلاعات نشان پر کلِک کر دیں۔

توجہ: اگر آپ کسی گروپ یا کسی منفرد بات چیت کو اپنے فون پر ساکت کر دیں، تو وہ WhatsApp برائے ویب پر بھی ساکت ہو جائیگی۔باقی تمام اطلاعات کی ترتیبات آپ کے فون اور کمپیوٹر کی مطابقت سے آزاد ہیں اور ایک دوسرے پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔

اطلاعات کی ترتیبات کو کیسے تشکیل دی جائے یہ یہاں سیکھیں: Firefox | Opera | Safari | Edge

شکریہ،
WhatsApp تعاون ٹیم